کوہستان کے 3اضلاع میں 12روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 30 ستمبر سے ہو گا

جمعرات 26 ستمبر 2019 16:38

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2019ء) کوہستان کی3 اضلاع میں 12روزہ خصوصی مہم برائے انسداد پولیو مہم کا آغاز 30 ستمبرسے کیا جائے گا ۔ کوہستان میں4 ماہ سے 5سال تک کے 78ہزار337بچوں کوپولیو کے انسداد کے لئے ٹیکے لگائے جائیں گے جبکہ پیدائش سے لیکر 5 سال تک کے 85ہزار149بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے ، جس کا مقصدبچوں میںپولیوکے خلاف قوت مدافعت کومزید بڑھانا ہے۔

حفاظتی ٹیکہ جات مہم کوہستان اپر، کوہستان لویر اور کوہستان کولائی پالس میںہو گی اس بات کا فیصلہ پولیوکی روک تھام کے لیے قائم ادارہ ایمرجنسی آپریشن سنٹرمیں اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیاگیا جس کی صدارت ایمر جنسی آپریشن سنٹر کے کوآرڈینیٹر عبدالباسط نے کی اجلاس میں ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹرمحمد سلیم، عالمی ادارہ اطفال(یونیسیف)کے ڈاکٹرطفیل احمد، عالمی ادارہ صحت( ڈبلیوایچ او)کے ڈاکٹر گیڈی محمد ، این سٹاپ آفیسرڈاکٹراعجازعلی شاہ اوردیگرمتعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس میں پولیوکے بڑ ھتے ہوئے کیسز سے متعلق مجموعی صورت حال سے نمٹنے کے لئے جامعہ حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آئی پی وی ویکسین خون میں شامل ہو کر فوری طور پر قوت مدافعت بڑھاتی ہے قطرے اور ٹیکہ جات دونوں مل کر بہتر حفاظت فراہم کرتے ہیں اور پولیو وائرس کے پھیلائو کوروکتے ہیں پولیو ٹیکہ جات مکمل طورپر محفوظ ہیں اور 4 ماہ سی5سال تک کے تمام بچوں کودیئے جاسکتے ہیں جس میں بیمار اور کمزور بچے بھی شامل ہیں آئی پی وی ٹیکہ لگانے کے لئے 247تربیت یافتہ اور تجربہ کاراہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے اور پولیو سے بچائو کے یہ ٹیکے بچوں کوگھروں کے بجائے نزدیکی خصوصی رسائی مراکز میں لگائے جائینگے کوآرڈینیٹر ای اوسی عبدالباسط نے معاشرے کے تمام طبقات خصوصا والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے میں بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں میںپولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ ٹیکوں کے لئے بھی اپنے قریبی خصوصی رسائی مراکز ضرورلے کرجائیںاجلاس کو بتایا گیا کہ اس مہم کے دوران تورغر میں بھی انسدا د پولیو مہم چلائی جائے گی مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمرکے 13ہزار867بچوں کوپولیوسے بچائوکے قطرے پلائے جائیں گے اس تین روزہ مہم کے لیے 78تربیت یافتہ پولیوہیلتھ ورکرزمقررکیے گئے ہیں جس میں 72موبائل ،3 فکسڈ،3 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن کی موثرنگرانی کے لئے 19ایریا انچارجزبھی مقررکئے گئے ہیںمہم کے دوران ڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکاروں کی سیکورٹی کے لئے بھی خاطرخواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی