ْاسلام آباد کے ماں اور بچہ سنٹر میں قائم ڈینگی وارڈ میں ڈینگی مریضوں کا علاج معالجہ شروع

جمعرات 26 ستمبر 2019 16:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2019ء) اسلام آباد کے ماں اور بچہ سنٹر میں قائم 50 بستروں پر مشتمل ڈینگی وارڈ میں جمعرات سے مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کا آغاز کردیا گیا۔ ترجمان فیڈرل گورنمنٹ پولیس کلینک ڈاکٹر شریف استوری نے کہا ہے کہ ایم سی ایچ میں قائم ڈینگی وارڈ سے پولیس کلینک میں موجودہ ڈینگی مریضوں کا بوجھ کم ہو گا۔

ایم سی ایچ سنٹر میں قائم ڈینگی وارڈ میں 4 ڈاکٹر، 12 نرسیں اور 16 پیرامیڈیکل اسٹاف موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ میڈیکل ٹیم 24 گھنٹے مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے۔ ڈینگی وارڈ میں ٹیسٹوں کی تمام تر سہولیات میسر ہیں۔ مریضوں کی سہولت کے لئے ڈینگی او پی ڈی 24 گھنٹے کھلی رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مریضوں کا ابتدائی علاج کرنے کے بعد انہیں فیڈرل پورلی کلینک ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایم سی ایچ میں ادویات اور ٹیسٹوں کی تمام کٹس وافر مقدار میں موجود ہیں۔ ڈاکٹر شریف استوری نے کہا کہ خون اور ایمبولینس کی ضرورت پولیس کلینک ہپستال پوری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ڈینگی وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔ بیٹری میں پانی جمع نہ ہونے دیں، فل بازو کے کپڑے پہنیئے، گھروں میں پانی کو ڈھانپ کر رکھیں، ٹائروں میں جمع نہ ہونے دیں۔ انہوں نے کہا کہ بخار کی صورت میں فوراً قریبی معالج کودکھائیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی