اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام فیض احمد فیض کی 102ویں سالگرہ پر سیمینار کا انعقاد ،فیض احمد فیض ہمارے ادب کا درخشندہ ستارہ ہے ، انہوں نے اپنی شاعری کے مظلوم طبقات و مظلوم قومیتوں کا علم بلند کیا ،معروف دانشور وشوا

بدھ 13 فروری 2013 23:48

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13فروری۔ 2013ء) عالمی شہرت یافتہ ترقی پسند شاعر و دانشور فیض احمد فیض کی 102ویں سالگرہ پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے معروف دانشور وشوانے کہا ہے کہ فیض احمد فیض ہمارے ادب کا درخشندہ ستارہ ہے ، انہوں نے اپنی شاعری کے مظلوم طبقات و مظلوم قومیتوں کا علم بلند کیا ، پاکستان کے معروف گلوکار مہدی حسن، نورجہاں اور اقبال بالا فخر کرتے ہیں کہ انہیں فیض احمد فیض کی شاعری گانے کا ملی ، جسے گا کر وہ مشہورہوئے ، فیض احمد فیض کی شاعری کو انقلابی نہ کہنا زیادتی ہوگی ۔

بدھ کو اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام فیض احمد فیض کی 102ویں سالگرہ پر سیمینار کا انعقاد کیاگیا ۔ جس کی صدارت معروف سیاستدان و شاعر سینیٹر اعتزاز احسن نے کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیض احمد فیض کی شاعری کو انقلابی نہ کہنا زیادتی ہوگی ۔ فیض کا انقلاب دراصل طبقاتی سماجی انقلاب ہے جبکہ انہوں نے کبھی امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ فیض احمد فیض فلسطین کی تحریک آزادی کے زبردست حامی تھے جبکہ پی ایل او کے قائدین انہیں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے ۔

سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ فیض احمد فیض کو اپنے گاؤں ”کالا قادر “سے گہری محبت تھی ، موت سے دو روز قبل فیض احمد فیض گاؤں سے لاہور واپس پہنچے تھے ۔ اقادمی ادبیات پاکستان کے سابق چیئرمین اور معروف شاعر افتخار عارف نے کہا کہ فیض احمد فیض پابلونرودا کے ہم پلہ شاعرتھے ۔ 1936ء میں پہلی پروگریسو رائٹرز کانفرنس میں انہوں نے پنجاب کی نمائندگی کی ۔

فیض احمد فیض کی زندگی میں کوئی ایسی تہمت نہیں جوان پر نہ لگائی گئی ہو لیکن انہوں نے ہمیشہ بردباری کا ثبوت دیا۔ افتخار عارف نے کہا کہ جب تک کوئی شخص اپنی زمین سے نہ جڑا ہوا ہو آفاقی سطح پر محنت کش طبقے کی ترجمانی نہیں کرسکتا ۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ اکادمی ادبیات اسلام آباد کا فیض احمد فیض آڈیٹوریم جلد از جلد مکمل کرائے ۔ بائیں بازو کے دانشور پروفیسر یوسف حسن نے کہا کہ فیض احمد فیض کی شاعری میں مثالی فن کا تصور ملتا ہے ۔

آغا ناصر نے کہا کہ محمد حسن، نور جہاں اور اقبال بانو اس بات پر فخر کرتے تھے کہ انہیں فیض احمدفیض کی کلام گانے کو ملا اور وہ فیض احمد فیض کے کلام گا کر دنیا بھر میں مشہور ہوئے ۔ فیض احمد فیض کی ساری شاعری قومی شاعری ہے ۔ حروف مشاعر ودانشور عطاء الحق قاسمی نے کہا ہے کہ فیض احمد فیض پسے ہوئے لوگوں سے محبت کرتے تھے ۔ فیض کا تعلق ایک خوشحال گھرانے سے تھا مگر انہوں نے شاعری کچی بستیوں میں رہنے والوں کے لئے کی ۔

فیض احمدفیض نے دنیا بھر میں سوشلزم کا سافٹ امیج پیش کیا۔ حفیظ جالندھری سیارہ ڈائجسٹ میں فیض احمد فیض کے خلاف غیر مستند الزامات لگاتے رہے ۔ جبکہ فیض نے کبھی انہیں کوئی جواب نہیں دیا۔ سیمینار سے ڈاکٹر روشاندیم اور چیئرمین اکادمی ادبیات عبدالحمید نے خطاب کیا جبکہ شعراء، ادیبوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے سیمینار میں شرکت کی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی