پنجاب کے تمام نجی لیبز اور ہسپتالوں میں ڈینگی ٹیسٹ کی قیمت 90روپے مختص کر دی گئی ہے‘سپیشل سیکرٹری ہیلتھ کیئر

نجی سیکٹر کی کسی بھی لیب یا ہسپتال کے خلاف غیرقانونی اقدام پرپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2010کے مطابق کارروائی کی جائے گی

جمعہ 27 ستمبر 2019 15:31

پنجاب کے تمام نجی لیبز اور ہسپتالوں میں ڈینگی ٹیسٹ کی قیمت 90روپے مختص کر دی گئی ہے‘سپیشل سیکرٹری ہیلتھ کیئر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2019ء) سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائیزڈہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی زیرصدارت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزمیں ڈینگی ٹیسٹوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں نجی سیکٹرکے ہسپتالوں اور لیبارٹریز کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس کے حاضرین کو آگاہ کیاگیا کہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے ڈینگی ٹیسٹ بالکل مفت کئے جا رہے ہیں۔

نجی سیکٹرکے نمائندگان نے مریضوں کو مفت سہولت دینے پر حکومت کی کاوش کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت کے ساتھ مکمل کوارڈینیشن میں رہیں گے۔ نجی لیبز اور ہسپتال این ایس 1- ، پی سی آر، ایل ایف ٹی، الیکٹرولائٹس، آئی جی ایم اور آئی جی جی ٹیسٹوں پر 35فیصد رعایت دیں گے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پنجاب کے تمام نجی لیبز اور ہسپتالوںمیں ڈینگی ٹیسٹ کی قیمت 90روپے مختص کر دی گئی ہے۔

نجی سیکٹر کے نمائندوں نے ہسپتالوں میں 5فیصد بستروں کوڈینگی کے مریضوں کیلئے بھی مختص کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ہر ہسپتال میں ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کی ایس او پی کے مطابق ڈینگی کائونٹرز بھی قائم کئے جائیں گے۔ سپیشل سیکرٹری نے نجی سیکٹر کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی پر سراہا اور نجی سیکٹر سے مکمل کوارڈینیشن کا حکم دیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ نجی ہسپتالوں کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو مفت تربیت بھی مہیاکی جائے گی۔نجی سیکٹر کی کسی بھی لیب یا ہسپتال کے خلاف غیرقانونی اقدام پرپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2010کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی