انسداد ڈینگی کیلئے معاشرے کا ہر فرد کردار ادا کرے ،کمشنر ساہیوال

ہفتہ 28 ستمبر 2019 15:08

انسداد ڈینگی کیلئے معاشرے کا ہر فرد کردار ادا کرے ،کمشنر ساہیوال
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2019ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن نے ڈینگی بخار سے بچائو کے لئے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ،پانی کو کھڑے نہ ہونے دینا اور مچھروں کی افزائش کو روکنا نہایت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ تمام دوسرے سرکاری محکمے بھی انٹی ڈینگی سرگرمیوں کو بڑھائیں اور عام آدمی کا تعاون بھی حاصل کریں ،سکولوں اور کالجوں میں بچوں کو ماحول صاف ستھرے ماحول کی افادیت کی خصوصی تربیت دی جائے اور زیرو پیریڈ میں خصوصی لکچر دیے جائیں محکمہ صحت عوام کی آگہی کے لئے سیمینار منعقد کرائے اور غیر سرکاری تنظیمو ں کا تعاون بھی حاصل کیا جائے وہ یہاں اپنے دفتر میں ہونے والے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں ساہیوال ڈویڑن میں اینٹی ڈینگی سرگرمیوں پر تفصیلی غور کیا گیا تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز محمد زمان وٹو ،مریم خان اور احمد کمال مان ،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے خالد منظور ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قاری خالد نذیر ،ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر صادق سلیم ،ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر غلام مصطفی ،ڈائریکٹر زراعت محمد فاروق جاوید،ڈی ایف او ملک وسیم سجاد،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر نقوی کے علاوہ تمام متعلقہ محکموں کے ڈویڑنل اور ضلعی افسران نے شرکت کی انہوں نے تمام محکموں پر زور دیا کہ وہ اپنے دفاتر کی صفائی کو یقینی بنائیں ،پرانا سامان فوری تلف کریں اور محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کر کے اس مہم کو کامیاب بنائیںانہوں نے کہا کہ عام آدمی کو ساتھ ملا کر سرگرمیوں سے نتائج زیادہ بہتر انداز آئیں گے جس کے لئے آگہی سیمینار بھی منعقد کرائے جائیں انہوں نے تعاون نہ کرنے والے دوکانداروں یا شہریوں کے خلاف فوری مقدمات درج کر انے کی ہدایت کی تا کہ انسانی صحت میں کوتاہی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی ہو سکے اجلاس میں ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر صادق سلیم نے بتایا کہ ساہیوال ڈویڑن میں اب تک 15کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 9ضلع ساہیوال اور 6ضلع اوکاڑہ میں ہیں اور یہ تما م افراد دوسرے علاقوں سے آئے ہیں،مقامی طور پر کوئی ڈینگی بخار کا شکار نہیں ہوا انہوں نے مزید بتایا کہ موجودہ سال کے دوران 114جگہوں سے لاروا تلف کیا گیا ہے جن میں 81جگہیں ضلع ساہیوال ،23ضلع اوکاڑہ اور 10ضلع پاکپتن میں تھیںکمشنر ندیم الرحمن نے محکمہ اریگیشن کے افسران کی عدم دلچسپی پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور انہیں سختی سے ہدایت کی کہ فوری طور پر اینٹی ڈینگی سرگرمیاں شروع کریں انہوں نے اکتوبر کے مہینے کو سب سے زیادہ نازک اور اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام محکمے خصوصا محکمہ صحت اپنی سرگرمیوں میں تیزی لائیں اور تمام کھلی جگہوں خصوصا پارکس،قبرستان،کھیلوں کے میدان ،ٹائر شاپس اور کھڑے ہوئے پانی پر خصوصی توجہ دیں اجلاس میں تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز نے بھی اپنے اپنے ضلع میں جاری اینٹی ڈینگی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی