ڈپٹی کمشنرکا انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں محکمہ صحت ،محکمہ تعلیم ،ضلع کونسلاور دیگر محکموں کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی چیکنگ کی اور وہاں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی

پیر 30 ستمبر 2019 18:52

ڈپٹی کمشنرکا انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں محکمہ صحت ،محکمہ تعلیم ،ضلع کونسلاور دیگر محکموں کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی چیکنگ کی اور وہاں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ویسٹ کالونی،سیلہ، بگہ موڑ، پنجاب نرسری، نوگراں، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول اور دیگرمقامات کا دورہ کیا۔ محکمہ صحت کی جانب سے کیے گئے آوٹ ڈور سرویلنس اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرمحمد سیف انور جپہ نے مختلف مقامات پر انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے محکمہ صحت، ضلع کونسل، محکمہ تعلیم اور دیگرمحکموں کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی چیکنگ کی اور وہاں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے ڈینگی کی افزائش اور اسکی روک تھام کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے منعقدہ انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس کا اجرا، انڈور سرویلنس اورآوٹ ڈور سرویلنس پر تیزی سے کام مکمل کیا جا رہا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر دفتر میں محکمہ صحت و دیگر محکموں کے ہمراہ روزانہ انسداد ڈینگی اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف نے کہا کہ ضلع بھرمیں انسداد ڈینگی مہم بھرپورانداز میں جاری ہے اور اینٹی ڈینگی ٹیمیں باقاعدگی سے مختلف مقامات پر سرویلنس میں مصروف عمل ہیں۔ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اینٹی ڈینگی ٹیموں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹیمیں آؤٹ ڈور میں کباڑخانوں، ٹائرشاپس، قبرستانوں، پودوں کی نرسریوں، زیر تعمیر عمارتوں اوردیگر جگہوں کو بھی روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں تاکہ لاروا کی افزائش کو روکا جا سکے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی