بریسٹ کینسر کا علاج دنیا میں موجود ہے تاخیر نہیں کرنی چاہیے، خاتون اول ثمینہ علوی

گاؤں دیہاتوں میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی دی جارہی ہے، خواتین کسی بھی قسم کی تکلیف ہو تو فوری علاج کیا جائے، انٹرویو

منگل 8 اکتوبر 2019 14:39

بریسٹ کینسر کا علاج دنیا میں موجود ہے تاخیر نہیں کرنی چاہیے، خاتون اول ثمینہ علوی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2019ء) خاتون اول ثمینہ علوی نے کہا ہے کہ بریسٹ کینسر کا علاج دنیا میں موجود ہے تاخیر نہیں کرنی چاہیے اور تشخیص پر فوری علاج شروع کرنا چاہیے اور خواتین کو علاج کرانے میں شرم نہیں کرنی چاہیے۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ گاؤں دیہاتوں میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی دی جارہی ہے، خواتین کسی بھی قسم کی تکلیف ہو تو فوری علاج کیا جائے۔

اہلیہ صدرمملکت نے کہا کہ میڈیا ، ریڈیو کے ذریعے خواتین کو آگاہی فراہم کرناہوگی، خواتین کو علاج کرانے میں شرم نہیں کرنی چاہیے، حکومت بریسٹ کینسر سے آگاہی کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ثمینہ علوی نے کہا کہ بریسٹ کینسر کا علاج دنیا میں موجود ہے تاخیر نہیں کرنی چاہیے اور تشخیص پر فوری علاج شروع کرنا چاہیے، سوشل میڈیا اور چینلز پربھی خواتین کو آگاہی دینا ہوگی۔

(جاری ہے)

خاتون اول نے کہا کہ کراچی میں بریسٹ کینسر پر آگاہی کی مہم چلائی جارہی ہے، کم ازکم ایک سال تک بریسٹ کینسر سے آگاہی دینا ہوگی، خواتین کو بریسٹ کینسر سے بچنے کیلئے احتیاط سے آگاہ کرنا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ خدانخواستہ کسی کو ایسی بیماری ہوتو پورا گھر ختم ہوجاتاہے، ملک بھر میں عورت کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہوگا ، سرکاری ہسپتالوں میں میمو گرام کی مفت سہولت موجود ہے، صدرعارف علوی اور میں ملکر اس حوالے سے اقدامات کررہے ہیں۔

ثمینہ علوی نے کہاکہ کوشش کریں گے پرائیوٹ اسپتالوں میں بھی میموگرام کا علاج مفت ہو، جناح ہسپتال میں بھی پورے سال میموگرام مفت ہوتا ہے، ہسپتالوں اور ڈاکٹرز سے درخواست ہے کہ ایک یا دو ماہ مفت میمو گرام کریں۔خاتون اول نے کہا کہ بریسٹ کینسر سے بچاؤ کیلئے آگاہی کو اس ماہ زیادہ اہمیت دے رہے ہیں ، غیرملکی سفارتکاروں کو بھی حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا ہے، لاہور، کے پی اور کراچی میں بریسٹ کینسر آگاہی مہم شروع کررہے ہیں، لاہور میں کل، کے پی میں 14اکتوبر اور کراچی میں 16 اکتوبر کو تقریب ہوگی۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط