صوبہ بھر کے تمام افسران انسداد ڈینگی کے اقدامات بارے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، سید رفاقت علی گیلانی

بدھ 9 اکتوبر 2019 17:04

صوبہ بھر کے تمام افسران انسداد ڈینگی کے اقدامات بارے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، سید رفاقت علی گیلانی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے تمام متعلقہ افسران فوری طور دیگر محکموں کے ہمراہ انسداد ڈینگی کے اقدامات بارے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ صوبہ بھر میں بھر میں واقع تمام سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کی با قاعدگی سے چیکنگ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایت پر عمل نہ کرنے والے ہسپتالوں کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں۔صوبہ بھر کے تمام قبرستانوں ،ٹائر گوداموں،پنکچر شاپس اور دیگر جگہوں پرصفائی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرویلینس ٹیموں کی کارکردگی کے لئے اچانک دورے کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

(جاری ہے)

انسداد ڈینگی کے سلسلے میںماہانہ ما ئیکرو پلان پر عملدر آمد نہ کرنے والے بلدیاتی ا فسران،متعلقہ محکمہ جات کے افسران کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔

جن افسران کی ڈینگی کے حوالے سے کارکردگی غیر تسلی بخش پائی گئی کے خلا ف متعلقہ محکموں کو سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہضلعی سطح پر ڈینگی کنٹرول کے اقدامات میں کوئی گیپ نہیں آنا چاہیے۔ ڈینگی سے متاثرہ اضلاع میں اِن ڈور اور آئوٹ ڈور ڈینگی سرویلنس اور دیگر اقدامات بھر پور طریقہ سے جاری ہیں اور سب سے زیادہ لاروا گرمیوں میں استعمال کئے گئے روم کولرز سے رپورٹ ہو رہا ہے جس میں جمع شدہ پانی ڈینگی لاروا کی افزائش کا سبب بن رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ گھروں کے مکینوں کو اس سلسلہ میں سرویلنس ٹیمیں بار بار نشاندہی کرتی ہیں لیکن لوگوں کا رسپانس سست ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں سخت اقداما عمل میں لانے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔ رروزانہ کی بنیاد پرکے ہسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی کے مریضوں کا ڈیٹا حاصل کیا جارہاہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی