صوبائی حکومت نے میرافیلبوس کو پہلی خاتون محتسب پنجاب تعینات کر دیا، نوٹیفکیشن جاری، میرافیلبوس، صوبائی محتسب کے دفتر میں اپناکام فوری طورپرشروع کریں گی،ملکی تاریخ میں پہلی خاتون محتسب کے تقرر سے خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادپر حل ہوسکیں گے،ملازمت پیشہ خواتین کو ہراساں کرنے کی شکایات کا فوری ازالہ ممکن ہوسکے گا،مختصر مدت میں خواتین پیکیج پر عملدرآمدکیاگیا ، سیکرٹری محکمہ ترقی خواتین پنجاب ارم بخاری کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 22 فروری 2013 18:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22فروری۔2013ء) پنجاب حکومت نے معروف ماہر تعلیم میرافیلبوس کوملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبہ پنجاب کی خاتون محتسب تعینات کر دیا ہے،اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔ جمعہ کو میڈیاسے گفتگو میں سیکرٹری محکمہ ترقی خواتین پنجاب ارم بخاری نے کہاکہ صوبہ پنجاب میں پہلی خاتون محتسب کے تقرر کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب کے خواتین کی معاشی ترقی ، خوداختیاری اور سماجی تحفظ پر مبنی خواتین پیکیج پر مختصر مدت میں عملدرآمدکیاگیا ہے جس کا اعلان انہوں نے 8مارچ 2012ء کو کیا تھا۔

ارم بخاری نے کہا کہ خاتون محتسب کے تقرر سے تمام خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوسکیں گے۔خصوصاً ملازمت/کام کرنے والی خواتین کو اپنی ملازمت /کام کی جگہ پر قانونی تحفظ حاصل ہوگا اور انہیں ہراساں کرنے کی شکایت کا فوری طور پر ازالہ ممکن ہوسکے گا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری محکمہ ترقی خواتین نے کہا کہ ایسی ملازمت پیشہ خواتین جومحکمانہ انکوای کمیٹی میں خود کو ہراساں کرنے کی شکایت نہیں کرنا چاہتیں،وہ براہ راست اپنی شکایت کے ازالے اور اپیل کیلئے خاتون محتسب سے رجوع کرسکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ خاتون محتسب کے دفتر اور عملے کی تقرری کیلئے سمری وزیراعلیٰ کو بھجوا دی گئی ہے۔حکومت کی ہدایات کی روشنی میں خاتون صوبائی محتسب فوری طور پر صوبائی محتسب کے دفتر میں کام کا آغاز کریں گی۔ارم بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا خواتین پیکیج صوبہ پنجاب کی خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے اور انہیں فیصلہ سازی کے عمل میں شریک کرنے کیلئے ایک کثیرالجہتی پیکیج ہے جو خواتین کیلئے مشعل راہ اور مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی