ملک میں مہنگائی کی لہرجاری ،گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 12 اشیاء کی قیمتیں بڑھیں،سب سے زیادہ بوجھ غریب طبقے پر پڑا

جمعہ 1 مارچ 2013 16:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1مارچ 2013ء) ملک میں مہنگائی کی لہرجاری، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 12 اشیاء کی قیمتیں بڑھیں جس کا سب سے زیادہ بوجھ غریب طبقے پر پڑا ۔ جمعہ کووفاقی ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 28 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دو ران ملک میں مجموعی طور پر 12 اشیاء کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں جبکہ اس دوران 14 اشیاء کی قیمتوں میں معمولی کمی اور27 کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے کے دوران جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں پیاز ‘ لہسن ‘ مرغی کے انڈے ‘ کیلا ‘ چاول ‘ باسمتی ‘ گوشت ‘ انرجی سیور بلب ‘ خشک نمک اور تیل سرسوں شامل ہیں۔ تاہم اس دوران ٹماٹر ‘ ایل پی جی ‘ مرغی‘ دال چنا ‘ سرخ مرچ ‘ دال مونگ ‘ دال مسور ‘ ‘ چینی ‘ گندم ‘ گڑ ‘ گندم کا آٹا اور سبزیاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

28 فروری 2013ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران گزشتہ 8 سال کے اس ہفتے کی نسبت حساس اشاریوں میں افراط زر کی شرح میں 6.19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کا سب سے زیادہ نقصان ملک کے غریب اور متوسط طبقے پر پڑا ہے۔

اس دوران 8 ہزار روپے تک آمدنی والے طبقے کے لئے حساس اشاریوں میں افراط زر کی شرح 8.75 فیصد ‘ 12 ہزار روپے تک آمدنی والے طبقے کے لئے 10.23 فیصد ‘ 18 ہزارر روپے تک کی آمدنی والے طبقے کیلئے 9.54 فیصد ‘ 35 ہزار وپے تک کی آمدنی والے طبقے کیلئے 5.12 فیصد او راس سے زائد آمدنی والے طبقے کیلئے 2.18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط