حاملہ خواتین کو دوران زچگی سہولیات کی کمی کا سامنا ہے،

ہم سب کو مل کر پاکستان کی اونر شپ لینا ہوگی، ماضی کے مقابلے میں دوران زچگی اموات کی شرح میں کمی آ رہی ہے،کنول شوذب

منگل 22 اکتوبر 2019 17:24

حاملہ خواتین کو دوران زچگی سہولیات کی کمی کا سامنا ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) پارلیمانی سیکریٹری کنول شوذب نے کہا ہے کہ حاملہ خواتین کو دوران زچگی سہولیات کی کمی کا سامنا ہے، ہم سب کو مل کر پاکستان کی اونر شپ لینا ہوگی، ماضی کے پھیلائے کچرے کو مل کر صاف کرنا ہوگا، ماضی کے مقابلے میں دوران زچگی اموات کی شرح میں کمی آ رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پاپولیشن اسٹڈیز اور وائٹ ربن الائنس و عالمی ادارہ صحت کے اشتراک سے منعقدہ قومی مکالمہ ’’قابل بچائو زچگی اموات کا خاتمہ و دیکھ بھال‘‘ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

کنول شوذب نے کہا کہ حکومت نے میرج بل پاس کرانے کے لئے پارلیمنٹ میں پیش کیا تاکہ شادی کی عمر بڑھائی جا سکے لیکن اس بل کی وجہ سے ہم پر فتوے لگا دیئے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زچگی کے دوران ہونے والی اموات بارے میڈیا کے ذریعے آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے۔ بچوں کی پیدائش نعمت ہے لیکن موجودہ حالات میں بچوں کی زیادہ پیدائش نعمت کے بجائے مسائل کی وجہ بن رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ کام قانون سازی پر ہوتا ہے اور پارلیمنٹ کی لائبریری قانون سازی کے مسودوں سے بھری ہوئی ہے، اصل مسئلہ اس پر عملدرآمد کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین کو زچگی کے دوران موت کے منہ میں جانے سے بچانے کیلئے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پاپولیشن سٹیڈیز، وائٹ ربن الائنس اور عالمی ادارہ صحت نے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

قومی مکالمہ دو حصوں پر مشتمل تھا پہلے حصے میں 11 امور میں سے اہم عوامل کو زیر بحث لایا گیا جس میں پاکستان میں صحت سے متعلقہ اقدامات کے علاوہ، اموات کی روک تھام اور خاتمے پر روشنی ڈالی گئی۔ دوسرے حصے میں عالمی سطح پر سنبھالی جانے والی مہم ’’خواتین کیا چاہتی ہیں ‘‘کے چند نتائج سامنے رکھے گئے۔ قومی مکالمے کے دوران سامنے آنے والی مفصل تجاویز کو حکومت کو پیش کرنے اور ا ن پر موثر پالیسی مرتب کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط