سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں چھاتی کے سرطان سے بچاو کیلئے پنک ربن ڈے منایا گیا

جمعرات 24 اکتوبر 2019 19:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2019ء) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کی جانب سے چھاتی کے سرطان سے بچاو کے حوالے سے جمعرات کے روز -’’پنک ربن ڈے‘‘ منایا گیا۔ اس سلسلے میں سر شاہنواز بھٹو آڈیٹوریم میں پروگرام منعقد کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عورت فائونڈیشن کی ریزیڈینٹ ڈائیریکٹر مہناز رحمن نے کہا کہ نوجوان اور تعلیم یافتہ عورتوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ چھاتی کے سرطان کے حوالے سے معاشرے کو آگاہ کریں۔

آج کی نسبت ماضی میں عورتیں اپنے حقوق کے بارے میں زیادہ آگاہ نہیں تھی حتی کہ عورتیں افیسز میں اپنے لیے علیحدہ باتھ رومز تک کی بھی بات نہیں کرسکتی تھی۔اگر عورتیں اپنے حقوق کی بات کرتی تھی تو لوگ اس پر مذاق اڑاتے تھے۔ آج کل نوجوان عورتیں اپنے مسائل کو سمجھتی بھی ہیں اور چھاتی کے سرطان پر بات کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

مہناز رحمن نے کہا کہ چھاتی کا سرطان چالیس برس سے زیادہ عورتوں کواکثر ہوتا ہے مگر یہ بیماری نوجوان لڑکیوں کو بھی لاحق ہوسکتی ہے۔

عورتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے شیر خوار بچوں کو فیڈنگ کریں اس سے بچہ بھی صحت مند ہوگا اور مائوں کی صحت بھی تندرست رہے گی۔انہوں نے سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نوجوان لڑکیوں میں شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے ایک بہتر کاوش کی ہے جس کو سراہانا چاہیے۔ اس موقع پر شائستہ محمد علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم یہ معلومات سب تک پہنچائیں نہ صرف اپنی فیملی میمبرز بلکہ ہمارے گھروں میں کام کرنے والی ملازمائوں تک کو ہمیں چھاتی کے سرطان سے بچاو کی معلومات فراہم کرنی چاہیے۔

ہمیں اپنی صحت کے بارے میں چوکنا رہنا چاہیے اور جب بھی اپنے جسم میں غیر معمولی تبدیلی محسوس کریں تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔اس موقع پر طالبات نے چھاتی کے سرطان کے حوالے سے تھیٹر پروگرام بھی پیش کیا۔ جبکہ مختلف کٹیگریز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی