سرگودھا میں ایک ہفتہ کے دوران 17 مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص ‘5مقامات سے ڈینگی لاروا ملا‘15افراد کو نوٹس جاری

جمعہ 25 اکتوبر 2019 12:57

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2019ء) سرگودھا میں ایک ہفتہ کے دوران 17 مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی جبکہ 5مقامات سے ڈینگی لاروا ملا اور 34مقامات پر لاروا کی نشاندہی ہوئی جبکہ ڈینگی سے متعلق حفاظتی اقدامات نہ کرنے والے 15 افراد کو نوٹس جاری کردیئے گے ۔زرائع کے مطابق سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب راشد منصورنے کہا ہے کہ ڈینگی کے مریضوں کی شفایابی اور لاروا اور ویکٹر مکمل خاتمہ تک انسداد ڈینگی مہم اور ٹیمیں متحرک رہیں گی اس دوران کوتاہی دیکھانے والے اہلکاروں اورافسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے انسداد ڈینگی مہم کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کاخاتمہ حکومت کی اہم ترجیح ہے اس میں غفلت اور لاپرواہی کے ضمن میں زیر وٹالرینس کی پالیسی پر سوفیصد عمل درآمد کو یقینی بنایا جائیگا او را س میں کوتاہی برتنے والوں کو قومی خدمت گار تصور نہیں کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ڈینگی ایک مہلک مرض ہے جس سے بچاو کا واحد ذریعہ حفاظتی اقدامات اور عوامی آگاہی ہے جس میں ادارے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں ۔

انہوں نے کہا کہ موسم کی شدت کی آمد کے ساتھ ہی ڈینگی لاروا بے حس وبے جان ہو جائیگا لیکن اس کی تلفی کو یقینی بنانا اداروں کی ذمہ داری ہے تاکہ وہ مستقبل میںبھی عوام کیلئے خطرات کاباعث نہ بنیں۔ڈاکٹر طارق حسن نے بتایا کہ 2019 کی دوران ڈینگی کے 145 مریض رپورٹ کئے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ سرگودہامیں17سے 23اکتوبرکے دوران ڈینگی کے مشکوک مریضوں کی تعداد 276 جبکہ 17 مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص مثبت ہوئی ۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے ڈینگی وارڈ میںصرف تین مریض داخل ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ ضلع میں محکمہ صحت کی 334 ٹیموں نے 59739 گھروں میںلاروا کی تلاش کیلئے دورے کئے جن میں سے پانچ مقامات سے ڈینگی لاروا ملا جبکہ آوٹ ڈور 167 ٹیموں نے 14277 جگہوں کو چیک کیا جن میں سے 34 مقامات پر لاروا کی نشاندہی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سرگودہا میں ڈینگی کے بارے میں حفاظتی اقدامات نہ کرنے والے پندرہ افراد کو نوٹسز جاری کئے گئے ۔

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سات روز کے دوران 308سیمینار ‘ 1240آگاہی سیشنز اور 204ریلیاں نکالی گئیں تاکہ عوام میں ڈینگی کے بارے میں شعور کو اجاگر کیاجاسکے ۔انہوں نے بتایاکہ ڈینگی کنٹرول سیل کی ہیلپ لائن 0800-99000 پر 31 شکایات موصول ہوئیں جنہیں فوری طو رپر حل کر دیاگیا ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ ہیلتھ کے پاس انسداد ڈینگی ادویات کی وافر مقدار موجود ہے اور انہیں موسم کی تبدیلی تک استعمال کیاجاتا رہے گا ۔ انہوں نیکہاکہ ڈپٹی کمشنر سرگودہا کی زیر صدارت ڈینگی کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر اجلاس جاری ہیں اسی طرح تحصیل سطح پر بھی انسداد ڈینگی کے جائزہ اجلاس اسسٹنٹ کمشنروں کی زیر صدارت ہورہے ہیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی