حکومت پنجاب کے احکامات پر مریضوں کو تمام سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے جسے تمام ایم ایس اور ماہر امراض ڈاکٹرز اپنا فرض سمجھ کر پوراکریں

پیر 28 اکتوبر 2019 15:12

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبائی وزیر لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن راجہ راشد حفیظ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ، آر ایچ سی دینہ اور ڈی ایچ کیو جہلم کا دورہتفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تینوں ہسپتالوں کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن راجہ راشد حفیظ نے ایمرجنسی وارڈ، زنانہ و مردانہ وارڈ سمیت ہسپتال کے مختلف حصوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورہ کے موقع پر انکا کا کہنا تھا کہ شعبہ صحت میں اعلیٰ سہولیات فراہم کرنا انتظامی افسران اور ڈاکٹرز کی ذمہ داری ہے ۔اس موقع پر انہوں نے وہاں موجود مریضوں سے حال احوال دریافت کیا انکو درپیش مسائل کے ازالہ کے لئے انتظامیہ کو ضروری ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال،اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ایم ایس ڈاکٹر فاروق بنگش و دیگر افسران بھی دورہ کے ہمراہ موجود۔ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کی جانب سے صوبائی وزیرکو سرکاری ہسپتالوں میں دستیاب سہولیات کے متعلق بریفنگ دی گئی اور انسداد ڈینگی مہم کے تحت کیے گئے اقدامات بارے بتایا گیا، انہوں نے بتایا ہے کہ ڈینگی کی مریضوں کو معیاری صحت علاج و دیگر سہولتیں مفت فراہم کر رہے ہیں اور انکی دیکھ بھال کے لئے دورے بھی کیے جا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن راجہ راشد حفیظ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت اور انصاف کی فراہمی پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ صوبائی وزیر نے بتایا ہے کہ صوبائی سطح تا ضلعی لیول پر ڈینگی کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ تعلیم اور صحت کی بہتری کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا مرحلہ وار کام جاری ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے وژن کے مطابق جہلم میں دستیاب صحت کی سہولیات بارے تفصیلی رپورٹ جمع کروائی جائے گی۔

بعد ازاں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی میں صوبائی وزیر لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن راجہ راشد حفیظ نے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کے ہمراہ انسداد ڈینگی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال اور ضلع بھر سے افسران نے شرکت کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی