ڈایا بیٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان اور عالمی ادارہ صحت کے اشترا کی مرکزسے عالمی دن پر تقریب کا انعقاد

منگل 5 نومبر 2019 17:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2019ء) ذیابیطس کا عالمی دن عوام الناس کو ذیابیطس مرض کے بارے میں آگاہی و بیداری دلانے کے لیے منایاجاتا ہے تاکہ ذیابیطس کی بڑھتی ہوئی شرح اور اسکی پیچیدگیوں سے محفوظ رہا جا سکے۔ ڈایا بیٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان اور عالمی ادارہ صحت کے اشترا کی مرکز نے مقامی ہوٹل میں اس دن کا انعقاد کیا۔

ہر سال ذیابیطس کے حوالے سے ایک موضوع منتخب کیا جاتا ہے ،اس سال کا موضوع ہے ’’ ذیابیطس اورخاندان‘‘ جبکہ اس سال کی اسی مہم کا نعرہ ہے ’’ خاندان کا تحفظ‘‘۔صبح کے سائنٹفک سیشن کا آغاز ڈایا بیٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل، عالمی ادارہ ذیابیطس کے اعزازی صدر اور بانی چیئرمین ڈایا بٹیس ان ایشیاء اسٹڈی گروپ پروفیسر صمدشیرا کے خیرمقدمی کلمات سے ہوا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس دن کے سمپوزیم کے موضوع ’’ ذیابیطس اورخاندان-خاندان کا تحفظ‘‘ پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے عالمی سطح پر ذیابیطس کی تیزی سے بڑھتی ہوئی شرح پر تشویش کا اظہار کیا اور فرمایا اس وقت پوری دنیا میں ذیابیطس میں مبتلا افراد کی تعداد425ملین سے زیادہ ہے اگر اسکی روک تھام کے لیئے اقدامات بروئے کار نہ لائے گئے تو امکان ہے کہ 2030ئ؁ تک ذیابیطس میں مبتلا افراد کی تعداد522ملین تک پہنچ جائے گی۔

انہوں نے مزیدفرمایا کہ ذیابیطس ایک کہنہ اور تاحیات رہنے والا مرض ہے اور تحقیقات سے ثابت ہے کہ ذیابیطس قسم دوم عموماً خاندان میں چلتی ہے۔ ذیابیطس میں مبتلاہر دو افراد میں سے ایک فرد اپنے مرض سے لاعلم ہے لہذاخاندان میں موجودخطراتی عوامل رکھنے والے افراد کی فوری نشاندہی ضروری ہے ۔ خطراتی عوامل مٹاپا، غیر متحرک و غیر فعال زندگی، خاندان میںذیابیطس کا مرض ہونا،وہ خواتین جن کو حمل کے دوران ذیابیطس ہوئی ہو، بڑھتی ہوئی عمر وغیرہ پر مشتمل ہیں۔

ذیابیطس قسم اول لاحق ہونے سے تو نہیں بچایاجاسکتا تاہم ذیابیطس قسم دوم کو معیاری وزن اور متحرک زندگی سے روکا جاسکتا ہے جسکے لیئے متوازن و منا سب غذا اور روزانہ نصف گھنٹہ کی ورزش یا تیز تیزچہل قدمی ضروری ہے اوریہ بات مختلف تحقیقات سے عیاں ہے کہ80ٰٖفیصد افرادکو ذیابیطس قسم دوم لاحق ہونے سے بچایا جا سکتا ہے ۔اسکے علاوہ ذیابیطس کی فوری نشاندہی سے ممکنہ پیچیدگیوں سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔

اپنے مقالہ میں انسولین کے حوالے سے آپ نے فرمایا کہ ذیابیطس قسم اول کا علاج پہلے روز سے آخر تک انسولین انجکشن ہے۔جبکہ ذیابیطس قسم دوم میں مبتلا افراد کو بھی کچھ عرصہ بعد انسولین انجکشن کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ انسولین جان بچانے والی دوا ہے بشرطیکہ وقت پر استعمال کی جائے ۔ انہوں نے تفصیل سے انجکشن لگانے کی تیکنیک بتائیںاور ذیابیطس کے عمدہ کنٹرول پر اصرار کیا تاکہ پیچیدگیوں کے بغیر عمدہ زندگی بسرہوسکے۔

سر سید میڈیکل کالج و ہسپتال کے ڈائریکٹر شعبہ ذیابیطس و اینڈو کرائنالوجی اور پروفیسر آف میڈیسن پروفیسر زمان شیخ نے ’’طرز رہن سہن اور ذیابیطس‘‘ پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے فرمایاذیابیطس کی بڑھتی ہوئی شرح میں کمی لانے کے لئے ذیابیطس سے بچائو ہے جوکہ مشروط ہے بہتر رہن سہن سے یعنی صحت بخش موزوں ومناسب غذااور ورزش یا تیز چہل قدمی۔

ابھی بھی وقت ہے تبدیلی کا ، فوری عمل کریں۔ ورزش سے انسان چست و توانا رہتا ہے ، وزن میں کمی آتی ہے ، انسولین موثر انداز میں کام کرتی ہے۔ خون میں گلوکوز کا کنٹرول اچھا رہتا ہے۔ خون میں چکنائی نارمل رہتی ہے ۔ DPPتحقیق کے مطابق زائدوزن میں کمی اورورزش سے ذیابیطس قسم دوم لا حق ہو نے میں 58فی صد تک کمی واقع ہوئی۔ انہوں نے اصرار کیا کہ خطراتی عوامل رکھنے والے افراد ذیابیطس کی تشخیص ضرور کروائیں۔

بچوں میں زائد وزن کو ہلکا نہ لیں کیونکہ یہ نہ صرف ذیابیطس بلکہ دیگر امراض لا حق کرنے کی وجہ بن سکتا ہے۔ والدین ان سفارشات پر عمل کرکے بچوں کے لیئے رول ماڈل بنیں۔بقائی انسٹیٹیوٹ آف ڈایا بٹیس واینڈوکرئنالوجی کے پروفیسر آف میڈیسن اور ماہر ذیابیطس پروفیسر محمد یعقوب احمدانی نے ’’ذیابیطس قسم دوم کے علاج کیلئے استعمال ہونے والی بذریعہ دہن ادویات‘‘ -پر مقالہ پڑھا۔

انہوںنے فرمایا کہ ذیابیطس میں مبتلاکل افراد کا 90فیصد ذیابیطس قسم دوم پر مشتمل ہے۔ابتدا ء میں ورزش اور غذائی احتیاط سے علاج شروع کیا جاتا ہے۔لیکن اگر ذیابیطس کنٹرول میں نہ آئے تو بذریعہ دہن ادویات دی جاتی ہیں۔ یہ ادویات مرض کا خاتمہ تو نہیں کرتیں لیکن ذیابیطس کو کنٹرول میں رکھ کر پیچیدگیوں سے محفوظ رکھتی ہیں۔ انہوں نے مختلف اقسام کی ادویات کے بار ے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

انہوںنے فرمایا کہ نہ صرف ذیابیطس کو کنٹرول میں رکھنا ہے بلکہ اگردیگر امراض موجود ہوں یعنی بلند فشار خون ،خون میں چکنائی کی بڑھوتری وغیرہ توانہیں بھی درست کرنا ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ دوا تجویز کرتے وقت ادویات کی بآسانی دستیابی ، سستی اور اچھی کمپنی ،جگر،دل اور گردے کے عارضہ کو ضرور مدنظر رکھنا چاہیے۔ کچھ عرصہ بعد ان افراد کو انسولین کی بھی ضرورت پڑتی ہے لہٰذا انسولین فوراً شروع کردینا چاہیے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی