حکومتی منظوری اور محکمہ مالیات کی رضا مندی کے باوجود سروس سٹرکچر ہیلتھ ایمپلائزر کی فائل انتہائی سست روی کا شکار ہے4 ماہ سے دو بارہ مالیات میں پڑی فائل کا نوٹیفکیشن ہونا باقی ہے‘ملازمین کے محکمہ صحت عامہ کے جائز اور تسلیم شدہ مطالبات کا حکومتی منظوری کے باوجود نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے سے ملازمین میں شدید تشویش کا باعث بن رہا ہے، ہیلتھ ایمپلائز آرگنائزیشن رجسٹرڈ آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل آصف جاوید کا بیان

جمعرات 14 مارچ 2013 14:45

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 14مارچ 2013ء) ہیلتھ ایمپلائز آرگنائزیشن رجسٹرڈ آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل آصف جاوید نے کہا ہے کہ حکومتی منظوری اور محکمہ مالیات آزاد کشمیر کی رضا مندی کے باوجود سروس سٹرکچر ہیلتھ ایمپلائزر /ہیلتھ پروفیشنلز کی فائل انتہائی سست روی کا شکار ہے اور گزشتہ تین چار ماہ سے دو بارہ مالیات میں پڑی ہے جس کا محض اب نوٹیفکیشن جاری ہونا باقی ہے۔

مگر ملازمین محکمہ صحت عامہ کے جائز اور تسلیم شدہ مطالبات کا حکومتی منظوری کے باوجود نوٹیفکیشن جاری نہ ہونا ملازمین میں شدید تشویش کا باعث بن رہا ہے۔ چونکہ حکومتی منظوری گزشتہ سال اپریل میں ہوئی تھی جس میں سروس سٹریکچر اور جملہ الاؤنسز کی ادائیگی کو جائز تسلیم کیا گیا تھا اور اب ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ملازمین کو جان بوجھ کر نوٹیفکیشن جاری نہ کر کے زبردستی ہڑتال کی طرف دھکیلا جا رہا ہے ایسی صورت میں ذمہ داری ہیلتھ ایمپلائز آرگنائزیشن پر عائد نہ ہو گی۔

(جاری ہے)

لہذا فوری طور پر سروس سٹرکچر اور جملہ الاؤنسز کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ انہوں نے اپنے بیان میں چند ایک اضلاع میں ضلعی آفیسران کی من مانی، خلاف قانون کا رروائیوں اور بالخصوص B-17کے آفیسران کے تبادلہ جات ازاںDHOبھمبر و بلا جواز بندش تنخواہ ملازمین کی شدید مذمت کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ DHOبھمبر ڈاکٹر طارق محمود لگتا ہے کہ ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں اور نہ صرف ملازمین کو بلکہ ماتحت آفیسران کو بھی گالیاں دے رہے ہیں اور طبی اخلاقیات کی مسلسل خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

اسی طرح بلاجواز ملازمین کے خلاف معاندانہ کارروائیاں ختم نہ کیں تو نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گئے۔ بھمبر ضلع میں چند ملازمین کو گزشتہ چھ سات ماہ سے تنخواہ نہیں دی جا رہی۔ جبکہ خود ڈاکٹر طارق محمود 1996سے سرکاری رہائش گاہ استعمال کر رہے ہیں مگر کرایہ مکان کی کٹوتی نہیں کروا رہے۔ یہ معاملہ بھی محکمہ آڈٹ اور حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی