اقوام متحدہ نے ڈینگی اور ملیریا کے خاتمہ کے لئے سٹیرائل انسیکٹ ٹیکنیک متعارف کرا دی

جمعہ 15 نومبر 2019 12:13

اقوام متحدہ نے ڈینگی اور ملیریا کے خاتمہ کے لئے سٹیرائل انسیکٹ ٹیکنیک متعارف کرا دی
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) اقوام متحدہ نے مچھروں کے کاٹنے سے پیدا ہونے والی خطرناک بیماری ڈینگی اور ملیریا کے خاتمہ کے لئے سٹیرائل انسیکٹ ٹیکنیک (ایس آئی ٹی) متعارف کرائی ہے اس سلسلہ میں محققین نے 10سال تک تحقیق کے بعد نئی تکنیک جو صحت کی عالمی تنظیم (ڈبلیوایچ او) کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے ، کے ذریعہ ڈینگی پر کنٹرول ممکن ہوجائے گا اس سلسلہ میں دنیا کے ساتوں براعظموں میں تابکاری کے ذریعے تولیدی صلاحیت سے محروم کئے گئے نر مچھروں کا چھڑکائو کرکے اس کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارہ (آئی اے ای اے ) اور خوراک وزراعت کی تنظیم (ایف اے او) کے نیوکلیئر ٹیکنیک ڈویژن کے ماہر جریمی بوآئیر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ خطرناک مچھروں کی افزائش کی خاتمہ کے لئے یہ تکنیک بڑی کامیاب ثابت ہوئی ہے اور اب ہم اس بیماری کی منتقلی کی روک تھام کے لئے کام کررہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نس بندی تکنیک کو مچھروں اورحشرات کا برتھ کنٹرول طریقہ کار قرار دیا جس کے تحت تابکاری کے عمل کے حامل ایسے نر حشرات کا فضاء میں ڈرونز سے سپرے کیا جائے گا جو خطرناک نر مچھروں کی تولیدی صلاحیت ختم کردیں گے اور مادہ مچھروں کے انڈوں سے ان کے بچے پیدا نہیں ہوں گے اس طر ح مچھروں کی اگلی نسل پیدا نہیں ہوگی موجودہ سال کے دوران دنیا کے 110ممالک میں ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ اور صحت کی عالمی تنظیم نے ڈینگی کے خاتمہ کے لئے ہدایات اور رہنما اصول جاری کر دیے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی