ملک بھر میں جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات کے دھندے کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ترجمان وزارت صحت

جمعہ 15 نومبر 2019 12:58

ملک بھر میں جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات کے دھندے کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ترجمان وزارت صحت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کی ہدایت پر ملک بھر میں جعلی اوران رجسٹرڈ ادویات کے دھندے کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میںملک بھر میں ڈرک ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے کاروائیاں کی گئی ہیں۔ وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق حسن ابدال میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈریپ کی ٹیم نے پریمیر ایجنسی پر چھاپہ مارا جہاں سے لاکھوں مالیت کی ان رجسٹرڈ ادویات کا سٹاک برآمد ہوا۔

چھاپے کے دوران منظور شدہ قیمت سے زائد وصول کرنے پر ادویات کا سٹاک قبضے میں لے لیاہے اسی طرح فیڈرل اور صوبائی ڈرگ انسپکٹرز کی ملتان میں مشترکہ کارروائی سے فیض میڈیسن کو ادویات کی زائد قیمتیں وصول کرنے پر سیل کر دیا ہے اور سٹاک قبضے میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق یہاں پر ریووٹرل 5mg کی ڈبی 165 کی بجائے 380 روپے کی فروخت ہو رہی تھی، ریووٹرل 2mg کی ڈبی 240 کی بجائے 580 روپے کی فروخت کی جا رہی تھی۔

ایک کارروائی میں فیڈرل ڈرگ انسپکٹر نے پشاور میں چارسدہ روڈ پر غیر قانونی ادویات کا سٹاک قبضے میں لے لیا ہے ۔ اس حوالے سے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ غیر قانونی ادویات کی فروخت و ترسیل کے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اور منظور شدہ ریٹ سے زائد وصولی کسی صورت برداشت نہیں کی جاے گی۔ انہوں نے کہا قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق سخت ترین سزائیں اور بھاری جرمانے کیے جائیں گے۔ ڈاکٹر ظفرمرزا کہا عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں ملک کو غیر معیاری جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات سے پاک کیا جائے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی