ڈاکٹرز مریضوں کے علاج کے دوران اپنے رویئے میں بہتری لائیں‘ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد

جمعرات 21 نومبر 2019 19:49

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد عائشہ ابڑو نے سندھ گورنمنٹ ہسپتال کے متعلقہ ڈاکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ مریضوں کے علاج کے دوران اپنے رویئے میں بہتری لائیں اور انہیں علاج معالجے کی معیاری سہولیات کی فراہمی کوبروقت یقینی بنائیں تاکہ لیاقت میڈیکل ہسپتال حیدرآباد میں علاج کے معیار کو بہتر بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ گورنمنٹ ہسپتال پریٹ آباد حیدرآباد میں 119 ڈاکٹرز ہونے کے باوجود ڈاکٹرز کی غیر موجودگی پر تشویش ہے جلد سے جلدصبح ، شام اور رات کے اوقات کی شفٹوں میں ڈاکٹرز کی حاضری کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر ان کے خلا ف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس بات کا اظہار انہوں نے پریٹ آباد حیدرآباد میں سندھ گورنمنٹ ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجے کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اورمریضوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کے لیے منعقدہ کھلی کچھری میں کیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی حیدرآباد نے کہا کہ ہسپتال میں ادویات کی کمی کو پورا کرنے اور ایمبولینس کی فراہمی کے لیے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا جائے گا جبکہ صفائی ستھرائی ، اسپتال کے اندرونی اور بیرونی راستوں پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھی جلد کارروائی کی جائے گی ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے کھلی کچھری کے دوران مختلف لوگوں کی شکایات کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں موجود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مریضوں کا معیاری علاج کریں قبل ازیں کھلی کچھری سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیدرآباد محمد یوسف شیخ نے کہا کہ کھلی کچھری کے دوران عوام کے مسائل اور تجاویز پر مشتمل ایک جامع رپورٹ ڈی سی آفس کی جانب سے عدالت میں پیش کی جائے گی بعد ازاں میڈیا کے نمایندوں سے باتیں کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے کہا کہ کھلی کچھری منعقد کرنے کا مقصد عوام کے مسائل معلوم کر کے ان کو جلد حل کرنا ہے کھلی کچھری کے دوران عوام کی جانب سے جو مسائل بتائے گئے ہیں انہیں حل کرنے کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر حیدرآباد سٹی محمد ارباب ابراہیم کو اسپتال کے انتظامی امور کی نگرانی کا ٹاسک دیا گیا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے ہسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں مچھر مار اسپرے کیا جا رہا ہے اور کتا مار مہم بھی جاری ہے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیدرآباد محمد یوسف شیخ ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مقصود عباسی ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد ابراہیم ارباب ، مختیار کار سٹی ابوبکر سداھیو بھی موجود تھے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی