ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 75 ڈاکٹر اور 30 سرجن ہیں، ادویات مفت دی جا رہی ہیں، ڈاکٹر فرمان

منگل 26 نومبر 2019 12:38

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2019ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہیلتھ ہسپتال گلگت میں 75ڈاکٹر اور 30 سرجن تعینات ہیں، ادویات مفت دی جا رہی ہیں۔اس بات کا اظہار ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فرمان اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر سرتاج نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہسپتال کے چھ ڈاکٹر باہر سے تنخواہ لے رہے ہیں جبکہ باہر کے 12 ڈاکٹر ڈیوٹی ڈی ایچ کیو میں دے رہے ہیں، یہ ایک مروجہ سسٹم ہے جو ضرورت کے مطابق تبدیل ہوتا رہتا ہے، کوئی راکٹ سائنس نہیں۔

بریفنگ کے موقع پر مشیر اطلاعات شمس میر اور جی بی این ایس کے صدر راجہ شاہ سلطان مقپون بھی موجود تھے، بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ہسپتال میں ادویات مفت دی جارہی ہیں، سی ٹی سکین اور ایم آر آئی کی سہولیات موجود ہیں،او پی ڈی میں روزانہ 15سو سے 2ہزار مریضوں کا معائنہ ہوتا ہے، ایمرجنسی میں دو لیڈی ڈاکٹر اور ایک میل ڈاکٹر چوبیس گھنٹے موجود ہوتے ہیں،تمام اقسام کی ادویات موجود ہیں، ایم ایس کا کہنا تھا کہ ہسپتا ل میں آن کال سسٹم ہے ۔

(جاری ہے)

ایک مخیر شخص نے ہسپتال کو تین جدید ترین مشینیں عطیہ کی ہیں جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے بھی مشینری پہنچ گئی ہے، ان کی تنصیب کیلئے متعلقہ لوگوں کو بلالیا گیا ہے، جو سہولیات راولپنڈی اسلام آباد میں موجود ہیں وہ یہاں دستیاب ہیں، یہاں آکسیجن، ونٹی لیٹر سسٹم بھی موجود ہے ، آپریشن تھیٹر کے پانچ یونٹس ہیں، جس میں ایک آئی، ایک جنرل اور تین میجر سرجری یونٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو میں سہولیات کی وجہ سے وزیر اعلیٰ ،چیف سیکرٹری اور تمام اعلیٰ سرکاری افسران چیک اپ کیلئے آتے ہیں۔ فری میں ڈائیلائسز کی سہولت موجود ہے،پہلے کے مقابلے میں دیگر شہروں میں ریفر ہونے کی شرح 60فیصد تک کم ہو گئی ہے، ٹراما سنٹر زیر تعمیر ہے، ہیلتھ کارڈ کے مریضوں کا بھی مفت علاج ہو رہا ہے۔یہاں موجود مریض سہولیات سے مطمئن ہیں، پورے ہسپتال میں کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ ہوتی ہے، جدید ترین سہولیات سے آراستہ ڈینٹل یونٹ موجود ہے۔

اس موقع پر مشیر اطلاعات شمس میر کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو گلگت بلتستان کا جدیدترین ہسپتال ہے، جہاں جدید مشینری، بہترین سہولیات، مفت علاج و معالجے کی سہولیات موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کے دور میں گلگت بلتستان کے ہسپتال قبرستان اور تمام ادارے بھوت بنگلے میں تبدیل ہو گئے تھے آج اداروں اورہسپتالوں پر عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے،امجد ایڈووکیٹ سیاسی یتیمی کا رونا رو رہے ہیں، اور اداروں کے نام پر ناکام سیاست کررہے ہیں، گلگت بلتستان کی تمام سیاسی، مذہبی اور سماجی جماعتوں کے قائدین کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئیں اور ہسپتالوں کی پرفارمنس اور خدمات کوخود دیکھیں، ہمیں یقین ہے کہ ہمارے بدترین سیاسی مخالفین بھی وزیر اعلیٰ کی گلگت بلتستان میں صحت کیلئے خدمات کا اعتراف کرینگے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط