گلوبل تمباکو انڈسٹری انٹر فیئرنس انڈیکس کا تمباکو سے متعلقہ سماجی ذمہ داریوں کے حوالے سے سرگرمیاں روکنے کا مطالبہ

منگل 26 نومبر 2019 17:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2019ء) انسداد تمباکو کیلئے کام کرنے والے بین الاقوامی ادارے گلوبل تمباکو انڈسٹری انٹر فیئرنس انڈیکس (جی ٹی آئی آئی) نے تمباکو سے متعلقہ سماجی ذمہ داریوں کے حوالے سے سرگرمیاں روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومتی اداروں پر زور دیا ہے کہ تمباکو کمپنیوں کے ساتھ تمام معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں کو ختم ہونا چاہئے۔

حکومت کو چاہئے کہ تمباکو صنعت، تمباکو کی پیداوار، مارکیٹنگ کے اخراجات اور لابنگ کی سرگرمیوں سے متعلق معلومات پیش کرے۔ سماجی انڈکس تمام سول سرونٹس اور صنعت کے ساتھ ان کے روابط کے حوالے سے ضابطہ کار تشکیل دیا جائے۔ رپورٹ میں مفادات کے ٹکرائو کی بھی نشاندہی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ پی ٹی سی بورڈ کا چئیر مین اسلام آباد میں وفاقی محتسب کے لئے ایڈوائزری کمیٹی کا رکن بھی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں تمباکو کی صنعت یا ایسے کسی اورادارے میں کام کرنے کے حوالے سے کوئی رکاوٹ موجود نہیں ہے۔ پاکستان سے متعلق انڈکس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے امیدواروں یا ان کی انتخابی مہم میں شرکت سے متعلق بھی رکاوٹ نہیں ہے۔ پاکستان سے متعلق رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے سگریٹ کی ڈبیوں پر تصویری انتباہ کو بڑا کرنے سے متعلق پیشرفت ہوئی ہے لیکن تمباکو کی صنعت تصویری انتباہ کو چھوٹا کرنے کے لئے لابنگ کر رہے ہیں۔

ٹوبیکو کنٹرول سیل کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منہاج السراج کاکہنا تھا کہ تمباکو کی صنعت میں مداخلت سے نمٹنے کے لئے وزارت این ایچ ایس آر اینڈ سی 6 طریقوں کو نافذ کرنے والی ہے ان میں سے 5 سرکاری انتظامی سرکلر، اجلاس، ورکشاپس، پریزنٹیشن، مشاورت اور ٹریننگ پر مبنی اقدامات شامل ہیں۔ نیشنل کوآرڈینیٹر خرم ہاشمی نے کہا ہے کہ اس وقت تمباکو صنعت کے نمائندوں کو رجسٹر ہونے میں کوئی شرائط نہیں ہیں۔

تمباکو صنعت سے وابستہ اداروں کے نمائندوں اور سرکاری دفاتر میں آزادانہ گھومنے پھرنے کی اجازت ہے اور انہیں کسی بھی وقت افسران سے رابطہ کرنے کی چھوٹ ہے۔اس سے تمباکو صنعت کو تمباکو کنٹرول پالیسیوں میں مداخلت کا پورا موقع ملتا ہے۔سگریٹ کی ڈبیوں پر تصویری انتباہ کے سائز 85 فیصد اضافہ سے متعلق پالیسی پر پیش رفت اور تمباکو کے ٹیکس میم اضافہ اور دیگر مسائل پر جان بوجھ کر سمجھوتہ کیا جا رہا ہے اور یہ سب تمباکو انڈسٹری کی ایماء پر ہو رہا ہے، تمباکو انڈسٹری کے تمام نمائندوں، اداروں اور افراد کو رجسٹر کرنے کی ضرورت ہے اور یہ عمل وزارت تجارت اور بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ہونا چائیے۔

جی ٹی آئی آئی 33 ممالک میں تمباکو کی صنعت کی مداخلت کو سرکاری طور پر دستاویزی شکل دینے کے حوالے کام کر رہا ہے جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔ سوسائٹی فار الٹر نیٹیو میڈیا اینڈ ریسرچ (سمر) نے پاکستان میں پہلا گلوبل انڈکس جاری کیا ہے۔سمر سول سوسائٹی کے ایف سی ٹی سی کے آرٹیکل 3، 5 کے عمل درآمد کے جائزہ سے متعلق کام کرنے والی تنظیم ہے۔

اس آرٹیکل کو آسیان تمباکو انڈسٹری انٹر فئیرنس انڈکس کے لئے سوالناموں اور جواب کے طریقہ کار کیلئے استعمال کیا گیا ہے۔جنوب مشرقی ایشیا ٹوبیکو کنٹرول الائنس (ایس ای اے ٹی سی ای) کی طرف سے آرٹیکل 3، 5 کی عمل داری کے تخمینہ کے لئے مرتب کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق تمباکو کی صنعت کے اثر رسوخ والے 33 ممالک میں پاکستان کے نمبر 66 آئے ہیں۔

انڈکس کے ریٹائرڈ سینئرز سرکارء ملازمین افسران جو تمباکو کمپنیوں کا حصہ بن جاتے ہیں پاکستان ،بنگلہ دیش اور سری لنکا میں مشکلات کا باعث بنتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تمباکو سے متعلقہ سی آر ایس سرگرمیاں مشکلات کا باعث ہیں۔267 تمباکو کنٹرول شراکت داروں کے ملک گیر نیٹ ورک کی حقیقت سے سی ٹی سی پاکستان انڈکس کے لئے تمباکو صنعت کے اثرورسوخ اور حکومتی رد عمل کے حوالے سے اپنے تجزیے پیش کرتا ہے

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط