پیپلزپارٹی سٹی کے کارکنان حسب سابق شہیدبھٹو کی برسی بھرپورانداز سے منائیں گے‘شہیدبھٹو،شہید بے نظیربھٹونے ساری زندگی غریب عوام کے حقوق کی بات کی“صدرزرداری کی قیادت میں پی پی کارکنان جدوجہدمیں مصروف عمل ہیں‘ ہم نے محترمہ کے یوم شہادت پر درجنوں کی تعدادمیں خون کے عطیات تھیلیسیمیا کے مریضوں کو دے کر ایک نئی مثال قائم کی ہے، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن مظفر آباد شیخ اظہر کی پارٹی کارکنوں کے وفود سے بات چیت

جمعرات 28 مارچ 2013 15:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 28مارچ 2013ء) ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن مظفر آباد شیخ اظہر نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی سٹی کے کارکنان پارٹی کے بانی چئیرمین شہیدذوالفقارعلی بھٹوکی برسی بھرپورعقیدت واحترام اور اس عزم وعہدکی تجدید کے ساتھ منائیں گے کہ بھٹوشہیدکے فلسفے کے مطابق ملکی سلامتی،خوشحالی،جمہوریت اور عوام کی فلاح وبہبود کا مشن جاری رہے گا۔

شہیدذوالفقارعلی بھٹو،شہیدرانی محترمہ بے نظیربھٹونے ساری زندگی غریب عوام کے حقوق کی بات کی اور عالمی استعمار کے پنجے میں جکڑے ہوئے ملک کو بام عروج پر پہنچانے کی بنیادرکھی،اسی فلسفہ کو آگے برھاتے ہوئے صدرپاکستان آصف علی زرداری کی قیادت میں پی پی کارکنان جدوجہدمیں مصروف عمل ہیں۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو اپنے آفس میں پارٹی کارکنوں اور مختلف عوامی وفودسے گفتگوکر رہے تھے۔

شیخ اظہرنے کہاہے کہ پیپلزپارٹی سٹی کے کارکنان حسب سابق امسال بھی شہیدبھٹو کی برسی بھرپورانداز سے منائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے شہیدرانی محترمہ بے نظیربھٹوکے یوم شہادت پر درجنوں کی تعدادمیں اپنے خون کے عطیات تھیلیسیمیا کے مریضوں کو دے کر ایک نئی مثال قائم کی اور عملی طورپر یہ ثابت کیاکہ پی پی کارکنان خون دینے والے ہیں خون لینے والے نہیں ہیں۔شہید بھٹو کی برسی کو بھی شایان شان انداز سے منایاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ پیپلزسیکرٹریٹ سٹی میں برسی کی بڑی تقریب منعقدکی جائے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی