ایڈز ایک مہلک مرض، احتیاط ہی اس کا بہترین علاج ہے، سی ای او ہیلتھ

جمعرات 5 دسمبر 2019 15:17

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ سرگودھا ڈاکٹر ریاض احمد نے کہا ہے کہ ایڈز ایک مہلک مرض لیکن احتیاط ہی اس کا بہتر علاج ہے، اس موذی مرض سے بچائو کیلئے عوام میں اس کے بارے میں آگہی ہونا بے حد ضروری ہے، سرگودھا میں 2008 سے سپیشل میڈیسن کلینک کام کررہا ہے جہاں پر ایڈز کے مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور ڈی ایچ اے سرگودھا کے زیر انتظام ایچ آئی وی ایڈز کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس کے علاوہ سیمینار سے‘ پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ‘ ڈاکٹر سہیل قاضی اور ڈاکٹر نصر حیات رانجھا نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹر ریاض نے کہا کہ اس بیماری سے بچائو کا بہترین طریقہ احتیاط ہے احتیاط کرکے اس بیماری سے بچا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ جب کسی انسانی جسم میں ایڈز کا وائرس داخل ہوتا ہے تو وہ شخص 10 سال تک نارمل زندگی گزارتا ہے جس کے بعد وہ ایڈز میں مبتلا ہوکر پیچیدگیوں کا شکار ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وائرس متاثرہ انتقال خون سے‘ متاثرہ اوزار سے‘ حجام‘ بیوٹی پارلرز اور عطائی ڈاکٹروں کا ایک ہی سرنج سے علاج کرنا‘ مرد اور عورت کے جنسی تعلقات سے پھیلتا ہے، سرگودھا میں ایڈز سے متاثرہ افراد کی زندگی کو بچانے کیلئے یہاں پر میڈیسن کلینک کام کررہا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں بھی کمی آرہی ہے۔ اس موقع پر واک کا اہتمام کیا گیا تاکہ لوگوں میں شعور پیدا کیا جاسکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی