پولیو کی4 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد رواں سال ملک میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 98تک پہنچ گئی

نئے رپورٹ ہونے والے کیسز کا تعلق خیبر پی کے سے ہے ،3 ضلع لکی مروت اور ایک ضلع ٹانک سے رپورٹ ہوا

جمعرات 12 دسمبر 2019 12:29

پولیو کی4 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد رواں سال ملک میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 98تک پہنچ گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) خیبر پختوانخواہ میں پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد رواں سال ملک میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 98تک پہنچ گئی۔خیبرپختونخوا ہ میں پولیو کے کیسز کی مجموعی تعداد 72 تک پہنچ گئی ہے جو ملک بھر میں یکم جنوری 2016 سے 31 دسمبر 2018 تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی کل تعداد سے زیادہ ہے۔

نیشنل انسٹییٹوٹ آف ہیلتھ کے مطابق خیبرپختونخوا ہ سے پولیو کے 4 کیسز سامنے آئے جن میں سے 3 ضلع لکی مروت اور ایک ضلع ٹانک سے رپورٹ ہوا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق این آئی ایچ لیبارٹری کے عہدیدار نے کہا کہ پولیو وائرس سے ایک 3 ماہ کا بچہ متاثر ہوا ہے، بچہ تحصیل سرائے نورنگ کی یونین کونسل تختی خیل کا رہائشی ہے جسے پولیو ویکسین نہیں پلائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اسی علاقے سے 11 ماہ کی بچی بھی پولیو سے متاثر ہوئی اسے بھی پولیو ویکسین نہیں پلائی گئی تھی۔لکی مروت کی یونین کونسل ڈیرہ تنگ میں 11 ماہ کی بچی میں پولیو کی تشخیص ہوئی، بچی کے والدین کا دعوی ہے کہ اسے 2 مرتبہ پولیو کے قطرے پلائے گئے تھے۔ ضلع ٹانک کی یونین کونسل واراسپون کی رہائشی 12 ماہ کی بچی بھی پولیو وائرس کا شکار ہوئی ہے۔نئے کیسز سامنے آنے کے بعد رواں برس ملک بھر میں پولیو کے کیسز کی تعداد 98 تک پہنچ گئی ہے جو 2018 میں 12 جبکہ 2017 میں 8 تعداد تھی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی