وزیراعظم کے صحت سہولت پروگرام کے تحت قبائلی اضلاع میں ساڑھے 6 لاکھ صحت کارڈ تقسیم کئے جا چکے ہیں، ڈائریکٹر صحت خیبر پختونخوا

جمعرات 12 دسمبر 2019 13:38

وزیراعظم کے صحت سہولت پروگرام کے تحت قبائلی اضلاع میں ساڑھے 6 لاکھ صحت کارڈ تقسیم کئے جا چکے ہیں، ڈائریکٹر صحت خیبر پختونخوا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر صحت ریاض تنولی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں وزیراعظم کے صحت سہولت پروگرام کے تحت 6 لاکھ 50 ہزار صحت انصاف کارڈ اب تک تقسیم کیئے جا چکے ہیں ۔صحت انصاف کارڈ سے تمام امراض کا 7 لاکھ بیس ہزار روپے تک علاج کروایا جا سکے گا۔

جمعرات کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے ریاض تنولی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے وزیراعظم کے صحت سہولت پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے تمام قبائلی اضلاع میں برابری کی بنیاد پر صحت انصاف کارڈ تقسیم کیئے جارہے ہیں اب تک قبائلی اضلاع میں 6 لاکھ 50 ہزار کارڈ تقسیم کیئے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے قبائلی اضلاع کے تمام خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت قبائلی اضلاع کی گیارہ لاکھ سے زائد خاندانوں کو کارڈ فراہم کیئے جارہے ہیں جبکہ قبائلی اضلاع کے پانچ لاکھ خاندانوں کو آئندہ سال دسمبر تک سو فیصد کارڈ فراہم کر دیئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ میں سات لاکھ بیس ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں جس سے تمام چھوٹی بڑی امراض کا علاج ممکن ہے اس حوالے سے صحت انصاف کارڈ کے ساتھ متعلقہ ہسپتالوں کی لسٹ بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا کی حکومت صوبہ میں سو فیصد خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کے حوالے سے سٹیٹ لائف کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے جس کو بہت جلد حتمی شکل دی جائے گی اور 2020 جولائی میں صوبہ میں صحت کارڈ کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی