سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع سرگودھا خوشاب میانوالی اور بھکر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم آغاز کر دیا گیا

پیر 16 دسمبر 2019 12:47

سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع سرگودھا خوشاب میانوالی اور بھکر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم آغاز کر دیا گیا
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2019ء) سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع سرگودھا خوشاب میانوالی اور بھکر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم آغاز کر دیا گیا۔جس کے لئے تمام ڈی ایچ کیوز اور ٹی ایچ کیوز ہسپتالوں میں پولیو مہم کی افتتاحی تقریبات میں پولیو سے بچاو کی ویکسین کے قطرے پلائے گے اور تمام موبائل ٹیموں کو گلی گلی کوچہ کوچہ پھیلا کر سکیورٹی فراہم کردی گئی۔

یہ پانچ روزہ پولیو مہم 20 دسمبر تک جاری رہے گی۔ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کی مرکزی تقریب میں صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت انصر مجید نیازی نے ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کے ہمراہ بچوں کو قطرے پلائے اور اس پولیو مہم میں سرگودھا ریجن میں 13 لاکھ 97 ہزار سے زائد بچوں میں ضلع سرگودھا کے لئے 6لاکھ 30 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا افتتاح کیا جس میں مقررہ ہداف کو پورا کر کے لئے محکمہ صحت نے ریجن میں 3302 موبائل اور ضلع سرگودھا 1451 موبائل ٹیموں لگائی جہنوں نے گھر گھر جا کر پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا کام شروع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ملک کو پولیو فری بنانے کیلئے 16دسمبر سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسدادپولیو مہم کے سلسلہ میں سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع سرگودھا،میانوالی،خوشاب اور بھکر میں پولیو بچاو کے قطرے پلانے کے لئے مہم کا افتتاح کردیا گیا۔سرگودھا کے ٹیچنگ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت انصر مجید نیازی اور ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے بچوں کو پولیو بچاو ویکسین کے قطرے پلائے اور ریجن میں 16 دسمبر سے 20 دسمبر تک 13 لاکھ 97 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کی مہم کا افتتاح کیا جس کے لئے محکمہ صحت کی 3302 موبائل،407 مستقل،192 ترانزٹ اور ضلع سرگودھا میں 6لاکھ 30ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے 1451 موبائل ‘ 198 مستقل اور 81 ٹرانزٹ ٹیموںبکام کریں گئیں۔

ان ٹیموں میں محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کے 3766 افسران او راہلکاروں کو پولیو کے قطرے پلانے کی تکنیکی اور عالمی معیار کی خصوصی تربیت دی گئی تاکہ پولیو کو جڑ سے اکھاڑ کر علاقہ کو پولیو فری بنایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے اس پولیو مہم کے حوالہ سے کہا کہ پولیو مہم میں گھر گھر ‘ گلی گلی ‘ کوچہ کوچہ ‘ نگری نگری ٹیمیں کام کررہی ہیں تاکہ پولیو مہم کے ہداف کو پورا کرتے ہوئے پولیو فری پلان کو کامیاب بنایا جا سکے۔

کمشنر سرگودھا نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم کے قومی کازمیں میں ہر شہری اپنا کردار ادا کرئے تاکہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے اور والدین اپنا فریضہ ذمہ داری سے ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسین کا ہر قطرہ ہمارے صحت مند مستقبل کی نوید ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی