تیسری سالانہ انٹر نیشنل بلھے شاہ میڈیکل کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

جمعہ 20 دسمبر 2019 11:45

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2019ء) رائل کالج آف فزیشنزاینڈ سرجنز گلاسکو کے زیر اہتمام تیسری سالانہ انٹر نیشنل بلھے شاہ میڈیکل کانفرنس کی افتتاحی تقریب گنڈا سنگھ روڈ پر مقامی ہال میں منعقد ہوئی ۔ جس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی قصور ڈاکٹر نذیر احمد ،صدر پی ایم اے پاکستان ڈاکٹر اکرام تونیو ،صدر پی ایم اے پنجاب ڈاکٹر اشرف نظامی ، ڈین سینٹرل پارک میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر آصف نقوی ، صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن قصور ڈاکٹر شفیق احمد شیخ ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد خالد ، چیئر مین سینٹفک کمیٹی ڈاکٹر گل عاصم ، پروفیسر ڈاکٹر الفرید ڈین جنرل ہسپتال لاہور ، وائس چیئر مین اکیڈمی آف فیملی فیزیشن ڈاکٹر سعید احمد ،فنانس سیکرٹری پی ایم اے پاکستان ڈاکٹر قاضی محمد واثق ، پروفیسر ڈاکٹر شہلا اکرم ، نائب صدر پی ایم اے قصور ڈاکٹر مسعود طارق ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما قیصر ایوب شیخ ، ڈاکٹر حفیظ الرحمن ، سرجن ڈاکٹر عامر سلیم ،ایسوسی ایٹ ممبر ورلڈ میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر عبدالقدوس کھوکھر ،صحافیوں اور صحت کے شعبہ سے منسلک افراد اور انکی فیملیز نے بھرپور شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مقررین نے انٹر نیشنل بلھے شاہ میڈیکل کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن قصور کے تمام عہدیداروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہم سب کا واحد نصب العین مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی ہے اور اس کیلئے حکومت بھی اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور ہمارا بھی فرض ہے ہم اپنے فرائض منصبی بہتر سے بہتر انداز میں ادا کریں۔

حکومت نے صحت کے شعبے میں اصلاحات کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیںاور ہیلتھ ایجو کیشن کے حوالے سے مزید انقلابی اصلاحات کی جارہی ہیں جس سے اس شعبے کو جدید خطوط پر استوارکیا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل کے شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی ضروری ہے جس سے معاشرے میں بڑھتی بیماریوں کی روک تھام اور طریقہ علاج کو مزید موثر بنایا جا سکتا ہے۔بعدازاں پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے پی ایم اے قصور کے تمام عہدیداروں میں شیلڈز بھی تقسیم کیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی