سیاست کو کوئلے کا کاروبار بنانے والے موجودہ کرپٹ انتخابی نظام پر متفق ہیں،ملک و قوم کی تقدیر پر قابض دو فیصد طبقے کے مفادات ایک ہیں،قوم 11مئی کوموجودہ انتخابی نظام کو مسترد کر کے ملک میں حقیقی تبدیلی کی بنیاد ڈالے، عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کی عہدیداران سے بات چیت

بدھ 10 اپریل 2013 19:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10اپریل۔2013ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ سیاست کو کوئلے کا کاروبار بنانے والے موجودہ کرپٹ انتخابی نظام پر متفق ہیں ۔سیاست تو دین کا ایک جزو ہے جس کی روح عوام کی خدمت سے عبارت ہے ۔موجودہ نظام کے تحت چلنے والی نام نہاد جمہوریت میں عوام کو صرف ووٹ دینے کا حق ہے لینے کا نہیں ۔

ملک و قوم کی تقدیر پر قابض دو فیصد طبقے کے مفادات ایک ہیں مگر انہوں نے مختلف پارٹیوں کے ماسک چڑھا رکھے ہیں ۔ پاکستان عوامی تحریک کی بیداری شعور مہم ملک میں حقیقی تبدیلی کی بنیاد ثابت ہو گی۔11مئی کو ساری قوم اس فرسودہ اور ظالمانہ نظام انتخاب کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے تحت ہونے والے پر امن دھرنوں میں شریک ہو کر حقیقی تبدیلی کی جدوجہد میں شامل ہو گی۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کے روز ضلعی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ملاقات کے لیے آنے والے پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد اور راولپنڈی کے عہدیداران سے گفتگو کررہے تھے ۔ جبکہ اس موقع پرعمرریاض عباسی،ابراررضاایڈووکیٹ،شیدبشیرحسین شاہ،غلام علی خان، ملک افضل،شاہد شنواری،غضنفرکھوکھر،اشتیاق میرایڈووکیٹ،راجہ منیراعجاز،ملک طاہر جاوید اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ استحصالی انتخابی نظام صوبوں اور مرکز میں5سال اقتدار کے مزے لوٹنے والی سیاسی جماعتوں کے مفادات کا محافظ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹرمحمد طاہر القادری نے حقیقی جمہوریت کا اصل دشمن موجودہ انتخابی نظام کو قرار دے کر اصل مرض کی تشخیص کردی ہے ۔قوم 11مئی کوموجودہ انتخابی نظام کو مسترد کر کے ملک میں حقیقی تبدیلی کی بنیاد ڈالے ۔

انتخابی اصلاحات کے بغیر ملک میں حقیقی جمہوریت لانا نا ممکن ہے ۔خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا ذمہ دار یہ ظالمانہ نظام انتخاب ہے۔ بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کے تسلسل نے غریب عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے جبکہ ہوشرباء مہنگائی نے ان سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنی ذمہ داریوں کو پہچاننا ہو گا اور ملک و قوم کو مسائل کی گرداب سے نکالنے کیلئے پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دینا ہو گا جو ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے سنجیدہ ، موثر اور حقیقی جدوجہد کر رہی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی