وادی نیلم کا 10 ہزار آبادی پر مشتمل علاقہ بن چوگلی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ، علاقہ سکولز ،ٹیلی کمیونیکشن ،صحت ،پانی ،بجلی ناپید‘ طلباء و طالبات کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

منگل 16 اپریل 2013 16:55

نیلم جورا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 16اپریل 2013ء) دس ہزار آبادی پر مشتمل علاقہ بن چوگلی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ،موجودہ حکومت کے لیے سوالیہ نشان،علاقہ میں سکولز ،ٹیلی کمیونیکشن ،صحت ،پانی ،بجلی سے محروم ،سروے رپورٹ کے مطابق بن چوگلی میں دو ہزار پانچ کے زلزلہ میں سکول اور BHUکی عمارت تباہ ہوگی تھی جو تاحال تعمیر نہیں ہو سکی سکول میں دو سو سے زائد طلباء و طالبات کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پہ مجبور ہیں علاقہ معززین نے حسن چیرمین ،سکندر میر ،میر زمان ،اشفاق قلندری سروئے ضیاء سرور قریشی و لال دین خواجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا BHUکی عمارت نہ ہونے کی وجہ سے کئی معصوم بچے جھمبر پہنچنے تک جان کی بازی ہار جاتے ہیں وزیر تعلیم میاں عبدالوحید کئی بار یقین دہانی کروائی کہ سکول و BHUکی عمارت فراہم کی جائے گئی مگر ان کے تمام اعلانات آٹھ سال گزرنے کے باؤجود پورئے نہ ہو سکے جبکہ سکول کی زمین ایک کنال اراضی جو شلٹر سے بھی محروم ہے اسی طرح BHUکی نہ ہی عمارت ہے اور نہ ہی ڈاکٹر ہے علاقہ میں پینے کے لیے صاف پانی موجود نہیں خواتین دور دراز سے سر پہ پانی لانے پر مجبور ہیں دور جدید میں بھی یہاں کی عوام کے پاس مواصلات کا کوئی بندوبست نہیں کٹھہ بن چوگلی میں بجلی کی سہولت بھی موجود نہیں کٹھہ سیماری سے دومیل تک دو کلو میٹر روڈ جو عرصہ تین سال کے دوران بھی تعمیر نہیں ہو سکی عوام اشیاء خورد نوش اپنے کندوں پہ اٹھا کر چھ گھنٹوں کا پیدل سفر طے کرتے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا اگر یکم مئی تک سرکاری عمارتیں فراہم نہ کی گئیں تو عوام علاقہ سڑکوں پہ نکلنے پہ مجبور ہونگے وزیر تعلیم میاں کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن جائے گئی

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی