وفاقی دارالحکومت کے سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے، ترجمان پمز

جمعہ 3 جنوری 2020 13:37

وفاقی دارالحکومت کے سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے، ترجمان پمز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2020ء) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے پبلک سیکٹر ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تاکہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے، نجی ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کے اخراجات زیادہ ہونے کی وجہ سے عام آدمی متاثر ہو رہے ہیں، خطے میں نجی ہسپتال 70 ہزار سے ایک لاکھ روپے یومیہ پر وینٹی لیٹر کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔

جمعہ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہسپتال میں اس وقت بچوں اور بڑے مریضوں کے لئے 52 وینٹی لیٹر بیڈ دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ نوزائیدہ بچوں کے لئے 12 انکیوبیٹرز موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پمز میں میڈیکل کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں 10 وینٹی لیٹر بیڈ، سرجیکل آئی سی یو میں 11، کارڈیک سرجری آئی سی یو میں 3، آئی سی یو برن میں 6 ، نوزائیدگان کے آئی سی یو میں 10 اور نیونیٹل آئی سی یو میں 12 وینٹی لیٹر بیڈ کی سہولت دستیاب ہے جبکہ بچوں کے وارڈ میں 12 انکیوبیٹرز بھی دستیاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے اعداد وشمار کی روشنی میں وینٹی لیٹرز کی تعداد کم ہے جس میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سرکاری ہسپتالوں میں 20 فیصد مرضوں کو یہ سہولت دوستیاب ہے جو ضرورت سے کم ہے ۔اس لئے وینٹی لیٹرز بیڈز کی تعداد میں اضافہ کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ عام آدمی کو سستے علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشاء کے خطے میں نجی ہسپتال وینٹی لیٹرز کے یومیہ اوسطاً 70 ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے وصول کرتے ہیں جو بہت زیادہ ہیں اور عام آدمی کی پہنچ سے دور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عام آدمی کو علاج معالجے کی سستی اور معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے اور اس حوالے سے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط