ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کی کارکردگی2019ء میں شاندار رہی ،ڈاکٹر فاروق بنگش

ہفتہ 4 جنوری 2020 17:25

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جنوری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر فاروق بنگش نے بتایا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کی کارکردگی سال 2019 میں بھی شاندار رہی۔ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم میں مریضوں کی تعد اد میں بہت اضافہ ہوا۔ سال2018 میں او پی ڈی کے 548,318 مریض جبکہ سال2019 میں 634,649 مریض ہسپتال میں دیکھے گئے۔

جن میں سے سال2018 میں ان ڈور کے 28,025مریض جبکہ سال 2019 میں 39,333 مریض مختلف شعبوں میں داخل ہوئے۔اور اس کے علاوہ سال 2018 میں حادثات کے 252,891 مریض جبکہ سال 2019 میں282,745 مریض ہسپتال میں لائے گئے اور انکا بہترین علاج کیا گیا۔ اسی طرح سال 2018 میں ہیپاٹائٹس کالا یرقان کے24,530 مریض جبکہ سال 2019میں15,916 مریض ہسپتال کے PKLI شعبے میں دیکھے گئے ۔

(جاری ہے)

PKLI شعبہ میں 2019 میں ہیپاٹائٹس کیمپ منعقد کیا گیاجس میں ہماری کارکردگی بہترین رہی اور ہمیں پورے پنجاب میں اول پوزیشن سے نوازا گیا۔

گردوں کی وارڈ میں سال 2018 میں7,343 مریض جبکہ سال 2019 میں10,126 مریض آئے جن کے گردوں کی صفائی کی گئی۔ اسکے علاوہ سال 2018 میں 4,575جنرل آپریشن جبکہ سال 2019 میں6,776 جنرل آپریشن بھی کئے گئے اوربڑے آپریشن سے سال 2018 میں 2,196 بچوں کی پیدائش جبکہ سال 2019 میں2,608 بچوں کی پیدائش ہوئی۔ مریضوں کو ادویات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنا یا گیا ہے۔ ڈینگی وباء کے پیش نظر ہسپتال میں ڈینگی کاوئنٹر ،ڈینگی وارڈاور ڈینگی ایچ ڈی یوکا قیام عمل میں لایا گیا جس میں ڈینگی کے 110 مریض ہسپتال میں داخل ہوئے اور ان کے تمام ٹیسٹ فری کروائے گئے اور ان کو تما م سہولیات بروقت میسر کی گئیں۔اور تمام مریض مکمل صحت یاب ہو کر ہسپتال سے ڈسچارج ہوئے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی