پنجاب میں 24 تا 30 اپریل گلوبل ایمونائزیش ویک منایا جائے گا‘ بچوں کو خسرہ سمیت دیگر بیماریوں کی روک تھام کے انجیکشن لگائے جائیں گے‘ تمام ہیلتھ سینٹرز حفاظتی ٹیکوں کے مراکز پر خصوصی انتظامات کئے جائیں گے‘ ویکسنیٹرزڈیفالٹ چلڈرن کو خصوصی کوریج دیں گے، سیکرٹری صحت پنجاب عارف ندیم کااجلاس سے خطاب

اتوار 21 اپریل 2013 21:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21اپریل۔ 2013ء) سیکرٹری صحت پنجاب عارف ندیم نے کہاہے کہ پنجاب میں 24 تا 30 اپریل گلوبل ایمونائزیشن ویک منایا جائے گا جس کے دوران بچوں کو خسرہ سمیت مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے‘ اس ہفتہ کو منانے کا مقصد بچوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ڈیفالٹ بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کی خصوصی کوریج دینا ہے۔

وہ اتوارکو گلوبل ایمونائزیشن ویک کے سلسلہ میں اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری صحت(ٹیکنیکل) ڈاکٹر انور جنجوعہ،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر تنویراحمد،فیملی پلاننگ اور پرائمری ہیلتھ کیئر پروگرام کے پروانشل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اختر رشید ملک اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اختر رشید نے اجلاس کوبتایا کہ 24 سے 30 اپریل تک ماں اور بچے کا ہفتہ بھی منایا جارہا ہے اور چھوٹے بچوں اور حاملہ خواتین کی صحت کے تحفظ کے لئے حفاظتی ٹیکوں کی یکساں اہمیت ہے۔

ڈاکٹر اختر رشید نے مزید کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز خواتین میں حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت اجاگر کرنے اور آگاہی فراہم کرنے کے لئے گھروں میں جا کر خواتین سے ملاقات کریں گی۔خواتین میں خون کی کمی دور کرنے کے لئے فولک ایسڈ کی گولیاں بھی دی جائیں گی۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر تنویر احمد نے اجلاس کو بتایا کہ گلوبل ایمونائزیشن ویک کے دوران ویکسنیٹرزاپنے اپنے علاقے میں حفاظتی ٹیکوں سے محروم رہ جانے والے (ڈیفالٹ چلڈرن) بچوں کو خصوصی طور پر ٹیکے لگائیں گے۔

ڈاکٹر تنویر نے بتایا کہ سوموار کے دن سے اس مقصد کے لئے آگاہی مہم بھی شروع کی جارہی ہے تاکہ والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کے مراکز اور ہیلتھ سینٹرز پر لا کرلازمی ٹیکے لگوائیں۔سیکرٹری صحت عارف ندیم نے ہدایت کی کہ گلوبل ایمونائزیشن ویک کے دوران ماں اور بچوں کی صحت اور حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت کے بارے میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے اور انہیں ترغیب دی جائے تاکہ تمام والدین اپنے بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی ٹیکوں کا کورس ضرور مکمل کروائیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے کہا کہ محکمہ صحت کے تمام ہیلتھ سینٹرز پر خسرہ کی ویکسئین دستیاب ہے اب یہ والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچے کو 9 ماہ کی عمر میں پہلا ٹیکہ اور 15 ماہ کی عمر میں خسرہ کی ویکسئین کا دوسرا ٹیکہ ضرور لگوائیں اور حفاظتی ٹیکے لگوانے کو کلچر کا حصہ بنائیں تاکہ نونہالوں کو جان لیوا امراض سے بچایا جا سکے

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی