جلدی امراض کی صورت میں کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیاجائے، بروقت علاج میں تاخیرسنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے، ماہر امراض جلد

منگل 14 جنوری 2020 14:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2020ء) معروف ماہرامراض جلد و لیزر سپیشلسٹ ڈاکٹر انیلہ اصغر نے کہاہے کہ جلد انسانی جسم کا ایک اہم جزو ہے جوانسانی صحت کو برقراراور مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے تاہم جلدی امراض سے پیدا ہونے والی بیماریاں پیچیدگی کی صورت میں موت کاسبب بھی بن سکتی ہیں اسلئے جلدی بیماریوںکے اثرات ظاہر ہوتے ہی فوری طور پر ماہرین امراض جلد سے رابطہ کرنا اور کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت سے گریز کرنا چاہیے تاکہ بعد میں مریضوں کو کسی بڑی مشکل کا سامنا نہ کرناپڑے۔

اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوںنے کہا کہ جلدی بیماریوں کی کئی وجوہات ہیںجبکہ جسم میں ہارمونز کی تبدیلی ، جراثیم اور کئی ایسی بیماریاں ہیںجن کی اصل وجوہات کا علم نہیں مگر وہ بیماریاں لمبے عرصے کیلئے چلتی ہیںاورایسے مریضوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا ہوتا ہے جو بیماریاں انفیکشن کی وجہ سے ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ صاف ستھرا رہنے سے بہت سی جلدی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلد کے ماہر ڈاکٹر پاکستان اور خاص کر فیصل آباد میں بہت کم ہیں اسلئے کئی غیر مستند ڈاکٹر بھی اس شعبے سے منسلک ہیں اور جلدی مریضوں کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے جبکہ ایسے ڈاکٹرز میڈیا کا سہارا لے کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں صرف ایک ہی شعبہ امراض جلد ہے جو کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں واقع ہے ۔

انہوںنے کہا کہ جتنے جلدی امراض یا جتنی زیادہ جلدی بیماریاں بڑھ رہی ہیں اس کے لحاظ سے یہ سہولیات ناکا فی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ جلدی امراض جا ن لیوا ہیںاسلئے اگر بروقت تشخیص نہ ہو اور علاج نہ شروع کیا جائے تو مریض کی زندگی کو خطرہ ہو سکتاہے۔ انہوںنے کہاکہ کچھ دوائیوں کے اثرات کی وجہ سے جلد اتر جاتی ہے جو کہ خطرناک ہے اس طرح کی جلدی امراض موت کا سبب بن سکتی ہیں۔

انہوںنے کہا کہ تقریباً 20فیصد مریض جو کہ آئوٹ ڈور میں جاتے ہیں وہ جلدی امراض میں مبتلا ہوتے ہیں تاہم کچھ جلدی امراض مردوں میں زیادہ ہیںاور کچھ امراض عورتوں میں مگر چونکہ خواتین اپنی جلد کے بارے میں زیادہ فکر مند ہوتی ہیںاسلئے وہ زیادہ جلد کے ڈاکٹروں سے رابطہ کرتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اکثر خواتین غیر مستند عطائیوں سے علاج معالجہ کروا کر اپنی سکن خراب کر لیتی ہیں لہٰذا انہیں صرف مستند ڈاکٹرز سے ہی رجوع کرنا چاہیے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط