حکومتی اداروں کی مربوط کوششوں سے ڈینگی کی صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے ،ڈینگی کے خاتمہ کیلئے تعمیراتی سائٹس ،قبرستانوں ، کباڑ خانوں ، ٹائر شاپس، سرکاری عمارات کی چھتوں کی سرویلنس جاری رکھی جائے ،ڈینگی کا موجودہ سیزن چند دنوں میں ختم ہو رہا ہے، بارشوں کے موسم میں ڈینگی پھر سر اٹھا سکتا ہے ، سرکاری محکموں اور عوام کو مستعد رہنا ہو گا ، سیکرٹری صحت پنجاب عارف ندیم کا ڈینگی رسپانس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

جمعہ 3 مئی 2013 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3مئی۔2013ء) سیکرٹری صحت پنجاب عارف ندیم نے کہا ہے کہ سرکاری محکموں کی مربوط کوششوں ، ویکٹر سرویلنس ، لاروی سائڈنگ اور عوام کے بھر پور تعاون سے ڈینگی کی صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے ، ڈینگی پر کنٹرول برقرار رکھنے کے لئے تعمیراتی جگہوں، قبرستانوں ، کباڑ خانوں ، ٹائر شاپس ، سرکاری عمارتوں کی چھتوں اور دیگر بریڈنگ سائٹس کی مانیٹرنگ پر خصوصی توجہ دینا ہو گی ۔

وہ جمعہ کو سول سیکرٹریٹ میں ڈینگی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کی ای ایم یوکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود کے علاوہ محکمہ صحت، محکمہ اطلاعات ، ہائر ایجوکیشن ، سکول ایجوکیشن ،محکمہ ماحولیات ، لوکل گورنمنٹ ، کوآپریٹو ، لیبر ڈیپارٹمنٹ ، محکمہ زراعت ، خزانہ ، محکمہ جنگلات و ماہی پروری پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے سیکرٹریز ، ایڈیشنل سیکرٹریز ، سینئر افسران او رکمشنر لاہور ڈویژن نے بھی شرکت کی - اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران نے اپنے محکموں کی طرف سے ڈینگی کی روک تھام کے لئے جاری اقدامات بارے بریفنگ دی - اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ویکٹر بارن ڈیزیز ڈاکٹر جعفر الیاس نے بتایا کہ اس وقت ڈینگی کے مریض رپورٹ نہیں ہو رہے اور مشتبہ مریضوں کی تعداد بھی بہت کم ہو گئی ہے اور ویکٹر سرویلسنس کے دوران کھلی جگہوں پر ڈینگی لاروا ملنے کے امکانات بہت کم ہیں تاہم درجہ حرارت میں اضافہ سے ڈینگی مچھر گھروں کے اندر ٹھنڈی جگہ موجود ہو سکتا ہے - چیف اینٹامالوجسٹ ڈاکٹر وسیم اکرم نے کہا کہ ڈینگی کا موجودہ سیزن آئندہ چند دنوں تک ختم ہو جائے گا او ر فی الحال ڈینگی بخار کے امکانات ختم ہو گئے ہیں تاہم موسم برسات کے ساتھ ہی ڈینگی مچھر کی افزائش بڑھ جائے گی اور ڈینگی کا مرض پھر سے سر اٹھا سکتا ہے - سیکرٹری صحت نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے پوری طرح ویجلنٹ رہیں اور ڈینگی کنٹرول کے موجودہ SOPs پر عملدرآمد جاری رکھا جائے - انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں کے اندر ، چھتوں پر صفائی کا خیال رکھیں اور فالتو پانی جمع نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی مچھروں کی افزائش کو روکا جا سکے - سیکرٹری صحت نے ڈینگی کے بارے آگاہی مہم جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی -

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی