پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنا جامع پلان تیار کریں ،ڈپٹی کمشنر وہاڑی

ہفتہ 25 جنوری 2020 16:57

پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنا جامع پلان تیار کریں ،ڈپٹی کمشنر وہاڑی
وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)وقاص رشید نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنا جامع پلان تیار کریں تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو اس خطرناک مرض سے بچا سکیں پانچ سال کی عمر تک کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں 17فروری سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، سی او ایجوکیشن حافظ محمد قاسم، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر محمد فاضل، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ڈسٹرکٹ منیجر پی ایچ ایف ایم سی توقیر اکرام، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر فواد قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رانا زاہد اقبال، سی ایس او رانا ثاقب نذیراور دیگر افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)وقاص رشیدنے مزید کہا کہ انسداد پولیو مہم کی عوام کو بھرپور آگاہی دی جائے جس کے لیے محکمہ اوقاف تمام مساجد میں اعلان کروائے شہر کے مختلف حصوں میں بینرز اور پوسٹرز بھی آویزاں کیے جائیں اور آگاہی پمفلٹس وغیرہ بھی لوگوں میں تقسیم کیے جائیں۔

انہوںنے مزید کہا کہ انسداد پولیو ٹیموں کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی اور ان کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گااور عوام سے بھی انسداد پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا فیڈ بیک لیا جائے گا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ انسداد پولیو مہم میں 5لاکھ 55ہزار 627بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ ہے۔ مزید بتایا گیا کہ 1160موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی اسی طرح 85ٹیمیں شہر کے داخلی خارجی راستوں، بس سٹاپس، ریلوے سٹیشنزپر موجود ہوں گی جو مسافروں کے بچوں کو قطرے پلائیں گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی