کورونا وائرس سے ہلاکتیں 259 ہوگئیں، امریکا میں چین سے آنیوالوں کا داخلہ بند

امریکا آج سے چین سے آنے والی تمام پروازیں سات بڑے ائیرپورٹس سے شروع کرے گا ،رپورٹ

ہفتہ 1 فروری 2020 13:00

کورونا وائرس سے ہلاکتیں 259 ہوگئیں، امریکا میں چین سے آنیوالوں کا داخلہ بند
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2020ء) چین میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 250 سے تجاوز کرگئی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے مزید 49 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 259 تک جا پہنچی ہے جب کہ وائرس سے اب تک 11 ہزار 791 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے۔وائرس سے متاثر ہونے والوں میں سے زیادہ تر افراد کا تعلق ہوبئی صوبے کے ووہان شہر سے ہے جہاں وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج و معالج کے لیے اسپتال بھی قائم کیا گیا ہے۔

ایک لاکھ سے زائد افراد کو وائرس کی علامات کے شبے میں طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔چین کے مقامی میڈیا کے مطابق تائینجان شہر میں وائرس کے خطرے کے پیش نظر تمام اسکول اور کمپنیاں بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کا کہنا تھاکہ 15 ملین کی آبادی والے تائینجان شہر میں 31 جنوری تک 32 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس دنیا کے 20 سے زائد ممالک تک پہنچ چکا ہے اور 22 ممالک میں 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں برطانیہ اور اسپین میں بھی وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب امریکا نے گزشتہ 14 روز کے دوران چین کا سفر کرنے والے غیر ملکیوں کا امریکا میں داخلہ بند کردیا ہے جس کے بعد چین سے واپس امریکا آنے والوں کی ائیرپورٹس پر اسکریننگ اور 14 روز تک نگرانی میں رکھے جانے کے بعد صحت بہتر ہونے کی صورت میں ہی امریکا میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔اس کے علاوہ امریکا اتوار سے چین سے امریکا آنے والی تمام پروازیں 7 بڑے ائیرپورٹس سے شروع کرے گا جہاں مسافروں کی اسکریننگ کی جاسکے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط