چین کا کورونا وائرس سے ہلاک افراد کو فوری جلانے کا حکم

کسی رشتے داروں کو جلانے والے مرکز میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی،صرف ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری کیاجائیگا

پیر 3 فروری 2020 13:15

چین کا کورونا وائرس سے ہلاک افراد کو فوری جلانے کا حکم
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2020ء) چین کے شہر ووہان سے متعدد ممالک میں پھیل جانے والے 2019 ناول کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے چینی حکام نے اس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات، تدفین اور دیگر متعلق سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن (این ایچ سی)کی جانب سے نئے ضوابط جاری کیے گئے جس میں کہا گیا کہ وائرس سے ہلاک مریضوں کی تدفین کی بجائے ان کی لاشوں کو قریبی مرکز میں جلایا جائے گا۔

یہ نئے ضوابط اس وقت سامنے آئے جب اس وائرس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 304 اور 14 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جو چین بھر میں پھیلنے کے بعد 2 درجن ممالک تک پہنچ چکا ہے۔ایچ ایچ سی ضوابط کے تحت اگر کورونا وائرس کے مریض کی موت ہوتی ہے تو جس حد تک ممکن ہو، آخری رسومات کی ادائیگی کی جائے۔

(جاری ہے)

اسی طرح طبی عملے کی جانب سے موت کا سرٹیفکیٹ لیا گیا اور خاندان کو اس موقع پر آگاہ کرنے کے ساتھ مقامی تدفین کے اداروں سے رابطہ کیا جائے گا اور ان کا کوئی نمائندہ لاش کو لے کر متعلقہ مرکز تک پہنچائے اور اسے جلائے گا۔

اس کے بعد جلائے جانے کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا جائے گا۔کسی کو بھی یعنی رشتے داروں کو اس عمل کے دوران مرکز مین آنے کی اجازت نہیں ہوگی، تاہم جلائے جانے کے بعد باقیات ان کے حوالے کی جائیں گی اور دستاویزات مکمل کیے جائیں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی