کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کرگئی، 43 ہزار متاثر

کرونا وائرس کھانسی ، چھینکنے یا متاثرہ شخص کو چھونے سے بھی ایک سے دوسرے انسان تک پھیلتا ہے،ماہرین

منگل 11 فروری 2020 12:30

کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کرگئی، 43 ہزار متاثر
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2020ء) چین میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سیمتاثرہ 103 افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی طورپر اس وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1016 تک جا پہنچی ہے۔ دوسری طرف چینی حکام نے کہاہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ مزید 2500 کیسز سامنے آئے اور متاثرین کی تعداد 42 ہزار 600 تک جا پہنچی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بیجنگ میں محکمہ صحت کے حکام نے منگل کی صبح جاری کردہ تازہ اعدادو شمار میں بتایا کہ ہانگ کانگ اور ماکائو سے باہر 42 ہزار 638 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 108 افراد اس وائرس کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئے۔ایک طرف چین میں کرونا وائرس کی وبا نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور دوسری طرف سائنسدان سارس سے ملتی جلتی اس خطرناک وباء سے نمٹے میں دن رات سرگرم عمل ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین نے انکشاف کیا کہ کرونا وائرس کھانسی ، چھینکنے یا متاثرہ شخص کو چھونے سے بھی ایک سے دوسرے انسان تک پھیلتا ہے۔ تاہم یہ سوال جو بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں پیدا ہوتا ہے کا جواب نہیں مل سکا کہ آیا یہ وائرس کتنی دیر تک فضاء میں زندہ رہ سکا ہے۔بعض ماہرین کا خیال ہے کہ کروناوائرس 45 منٹ تک زندہ رہ سکتا ہے۔ اس دوران یہ وائرس اپنے قریب موجود افراد پر حملہ آور ہوسکتا ہے۔ چھینک کے ذریعے نکلنے والے وائرس 4 میٹر یا 13فٹ تک جاسکتے ہیں۔تاہم ایک نئی تحقیق میں میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس 4 سے 5 دن کے درمیان زندہ رہ سکتا ہے۔ متاثرہ شخص کو چھونے کے 9 دن کے بعد دوسرا شخص اس کا شکار ہوسکتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط