کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے میں 18 ماہ لگیں گے‘ ڈبلیو ایچ او

کرونا وائرس کے پھیلائوکو روکنے کیلئے فوری طور پر 675 ملین ڈالرز کی ضرورت ہے‘ڈاکٹر ٹیڈ روز

بدھ 12 فروری 2020 11:33

کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے میں 18 ماہ لگیں گے‘ ڈبلیو ایچ او
جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2020ء) ڈبلیو ایچ کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈ روز کا کہنا ہے کہ اگلے 18 ماہ کے اندر کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی جائے گی، فی الحال دستیاب وسائل کے ذریعے اس کا علاج ممکن بنایا جارہا ہے۔کرونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر ٹیڈ روز نے بتایا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے روڈ میپ بنانا ضروری ہے، ہمارے پاس ایسی بہت سی سہولیات موجود ہیں جن کے ذریعے انفیکشن کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے، ہم نے دنیا بھر کے ممالک کو یہ ادویات بھیجی ہیں تاکہ وہ اس بیماری کا سد باب کرسکیں۔

انہوں نے بتایا کہ کرونا وائرس کے پھیلائوکو روکنے کیلئے فوری طور پر 675 ملین ڈالرز کی ضرورت ہے، بعض ممالک نے اپنا حصہ ڈال دیا ہے جس کی ہم تحسین کرتے ہیں اور جو ممالک حصہ ملانے سے رہ گئے ہیں انہیں کہتے ہیں کہ وہ بھی اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

(جاری ہے)

یہ کرونا وائرس کا پھیلائو روکنے کا بہترین وقت ہے، اگر ہم ابھی سے بہتر سرمایہ کاری کریں گے تو امکان ہے کہ ہم کرونا وائرس کا پھیلائو روکنے میں کامیاب ہوجائیں گے، اگر ہم ایسا نہیں کرتے تو ہمیں اس کی اتنی بڑی قیمت چکانا پڑے گی جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

ڈاکٹر ٹیڈ روز نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کے زیر اہتمام دنیا بھر کے 400 سائنسدانوں کا اجلاس ہونے جارہا ہے جس میں کرونا وائرس کے حوالے سے تجاویز پیش کی جائیں گی۔ امید ہے کہ اگلے 18 ماہ کے اندر کرونا وائرس کے روک تھام کیلئے ویکسین مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط