میرپورخاص ڈویژن میں سخت گرمی ، حبس اور گیسٹرو کی وباء نے عوام کیلئے مشکلات پیدا کردیں ، سینکڑوں افراد ہسپتالوں میں داخل

جمعہ 24 مئی 2013 20:47

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24مئی۔ 2013ء) میرپورخاص ڈویژن میں سخت گرمی ، حبس کے ساتھ ساتھ گیسٹرو کی وباء نے تباہی پھیلا دی ہے میرپورخاص ڈویزن کے چاروں اضلاع اور سترہ تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتالوں میں دو روز میں چار سو سے زائد بچے ، خواتین اور بڑی عمر کے بزرگ افراد گیسٹرو کی وباء میں مبتلاء ہونے کہ بعد سول اسپتال میرپورخاص سمیت دیگر سرکاری اور نجی اسپتالوں میں گیسٹرو کے مریض داخل ہو رہے ہیں ۔

ایک ستم کے گرمی اور گیسٹرو نے مارا دوسرا ستم یہ کہ میرپورخاص ڈویزن کا سب سے بڑا سرکاری اسپتال سول اسپتال میرپورخاص میں بجلی کی اٹھار ا اٹھارا گھنٹے بندش ، اسپتال میں شدید بدبو اور گندگی سے مریض بجائے شفاء پانے کے مزید بیمار ہورہے ہیں۔ اسپتال میں ڈاکٹرز اور عملے کی جانب سے عدم توجہی گندگی سے مریض سخت پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر ہیں ۔

بچوں کے وارڈ ، میڈیسن وارڈ اور ایمرجنسی مین زیادہ تر گیسٹرو کی شکایت کے مریض آرہے ہیں۔ اور یہ تعداد شہروں میں گندہ بدبودار پانی پینے سے مزید پہیل رہی ہے۔ میرواھ گورچانی، ڈگری، جھڈو، نوکوٹ، مٹھی، عمرکوٹ، سامارو، پتھورو، کنری، شادی پلی، سندھڑی، پہلڈیوں ، کنڈیار، سانگھڑ، شہدادپور، سنجھورو، جام نواز علی، ٹنڈو آدم اور دیگر علائقوں میں گیسٹرو کی وباء سے اب تک چار سو کے قریب مریض صرف سرکاری اسپتالوں میں آچکے ہیں۔

جبکہ نجی اسپتالوں میں یہ تعداد اور زیادہ ہے۔ غریب نادار افراد کے لئے بنائے گئے سرکاری اسپتال مسبح خانہ سے کم نہی۔ اسپتالوں میں نہ صفائی ہے ، نہ جنریٹر کی سہولت ہے اور نہی سرکاری ادویات ملتی ہے۔ سرکاری اسپتال تو صرف نام کے ہیں ایوان صحافت میرپورخاص کے صحافیوں کی ٹیم نے جب سول اسپتال میرپورخاص کا دورہ کیا تو خلق خدا نے شکایتوں کے انبار لگادئے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مریضوں کا کہنا ہے کہ بجلی ہے، نہ دوائی ملتی ہے اور سب زیادہ یہ کہ اسٹاف اور ڈاکٹرز انکی دیکھ بحال نہی کرتے۔

مریضوں نے بتایا کہ وہ گیسٹرو ، حیضہ میں مبتلا ہیں اور اور انٹی باؤٹک ، ڈرپس سب باہر سے منگائی جاتی ہے۔ ایمرجنسی وارڈ میں موجود ڈاکٹر، غلام جیلانی نے بتایا۔ کہ گندہ پانی سپلائی ہونے اور بغیر دھلے ہوئے فروٹ اور سبزیاں کھانے سے گیسٹرو ہوتا ہے اور آجکل گیسٹرو کی وبا ء تیزی سے پہیل رہی ہے اور بڑی تعداد میں گیسٹرو میں مبتلا مریض آرہے ہیں۔ دوسری جانب ڈاریکٹر ھیلت میرپورخاص غلام غوث قائم خانی نے بتایا کہ سول اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کے ساتھ عدم توجہی اور ادویات کی عدم فراھمی کا نوٹس لیا جائے گا۔ اور ڈویزن بھر کی تمام سرکاری اسپتالوں میں گیسٹرو کے باعث ایمرجنسی لگادی گئی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط