پرنسپل پی جی ایم آئی کا2020 انفیکشن فری سال منانے کا اعلان

ہسپتالوں میں صاف ستھراماحول فراہم کرکے اخراجات کم کیے جا سکتے ہیں ‘پروفیسر الفرید ظفر سی ایس ایس ڈی اور ایم ایس ڈی ایس کے شعبے انتہائی اہمیت کے حامل ، ملازمین کو مزید چوکس رہنا ہو گا‘طبی ماہرین

جمعہ 21 فروری 2020 16:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2020ء) جنرل ہسپتال میں انفیکشن کی روک تھام کے لئے "انفیکشن سے پاک "ہفتہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی مہمان خصوصی چیئرپرسن بورڈ آف کمیشن پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن پروفیسر ڈاکٹر عطیہ مبارک تھیں ۔ تقریب کے انعقاد کا مقصد لوگوں میں شعور کی بیداری اور ہسپتالوں میں انفیکشن سے پاک ماحول فراہم کرنا تھا۔

پرنسپل پی جی ایم آئی نے بتایا کہ ایل جی ایچ میں انفیکشن فری کلچر کا پروان چڑھانے کے لئے ایک جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کی خدمات سے استفادہ کیا جائے گا تاکہ2020 جنرل ہسپتال میں انفیکشن فری سال کے طور پر منایا جا سکے۔ یہ اعلان پروفیسر ڈاکٹرسردار الفرید ظفر نے پروفیسر ڈاکٹر عطیہ مبارک کی زیر صدارت انفیکشن سے پاک ہفتہ کے اختتام پر اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ا یگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود ،پروفیسر ثاقب صدیق ، پروفیسر غیاث النبی طیب ،پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل،پروفیسرجودت سلیم،ایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین سمیت ڈاکٹر،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب کی مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر عطیہ مبارک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انفیکشن کو کنٹرول کرنا مشکل کام نہیں اس کے لئے ضروری ہے کہ مریضوں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی اور ٹیم ورک کے ساتھ کام کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کوانفیکشن سے پاک اور عطائیت کا خاتمہ ہیلتھ کیئر کمیشن کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے جنرل ہسپتال میں اس حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے اس اہم مسئلے کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ نہ صرف قابل تعریف ہیں بلکہ انہیں طب کی تاریخ میں ہمیشہ یا د رکھا جائے گا ۔

پروفیسر ڈاکٹر عطیہ مبارک نے مزید کہا کہ ہیلتھ کئیر کمیشن سرکاری و نجی ہسپتالوں میں کوالٹی ہیلتھ کئیر اور جراثیم سے پاک طبی آلات کے استعمال کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور توجہ دے رہی ہے اور اس سلسلے میں مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں تاکہ مریضوں کو انفیکشن سے بچایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ڈاکٹرز ہمارا مستقبل ہیں،نرسز میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور پیرا میڈیکل سٹاف بھی مریضوں کی دیکھ بھال اور جلد صحت یابی میں اہم کردار اداکر رہے ہیں۔

انہوں نے طب سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ مریضوں کے طبی معائنہ سے لے کر آپریشن تھیٹر اور آئی سی یو کے پروٹوکول پر عملدرآمد کریں تاکہ وہ خود امراض سے محفوظ رہ سکیں۔پروفیسر ڈاکٹر عطیہ مبارک کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کئیر کمیشن کے واضح کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے پر جنرل ہسپتال کو معیاری علاج گاہ قرار دے کر ہیلتھ کئیر کمیشن نے سرٹیفکیٹ جاری کیا ۔

مجھے امید ہے کہ یہاں کی انتظامیہ اور ملازمین اسی جذبہ ومحنت کے ساتھ ہسپتال کو خوشگوار ماحول بنانے میں اپنا موثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سردا رمحمد الفرید ظفر نے تقریب میں گفتگو ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے سے اخراجات کو کم کیا جا سکتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ میڈیا بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مریضوں میں انفیکشن کے کنٹرول کے حوالے سے شعور اجاگر کرے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمود صلاح الدین نے کہا کہ سی ایس ایس ڈی اور ایم ایس ڈی ایس کے شعبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں لہذا انہیں اس ضمن میں مزید چوکس ہو کر اپنی خدمات سر انجام دینا ہوں گی تاکہ سرجنز کی محنت ضائع نہ ہو اور مریض کو بھی زیادہ دیر ہسپتال میں رکنا نہ پڑے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرنسپل پی جی ایم آئی کے احکامات کی روشنی میں جنرل ہسپتال میں مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر ہسپتال میں صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ماحول کی فراہمی کی نگرانی کرے گی۔

ڈاکٹر لیلہ شفیق، ڈاکٹر عرفان ملک ،ڈاکٹر آمنہ آصف اور ڈاکٹر ریاض حفیظ نے انفیکشن سے پاک ہفتہ سے متعلق تفصیلی روشنی ڈالی۔تقریب کے شرکاء نے عہد کیا کہ وہ لاہور جنرل ہسپتال کو سٹیٹ آف دی آرٹ علاج گاہ بنانے اور شہریوں میں صاف ماحول کی اہمیت اجاگر کرنے میں کوئی کسراٹھا نہیں رکھیں گے ، بعدازاں مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر عطیہ مبارک نے منتظمین میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی