پاکستان نیشنل ہارٹ ایسو سی ایشن کی گورنمنٹ سے تمباکو پروڈکٹس پر ٹیکس بڑھانے کی پرزور اپیل

سستا تمباکو بیچنے کی وجہ سے پاکستان میں شرح اموات میں اضافہ ہوا ہے ،ایک سال ایک لاکھ 66 ہزار افراد صرف دل کے امراض کے باعث موت کا شکار ہو رہے ہیں،دل کی بیماریوں کا علاج کافی مہنگا ہے جسے غریب اور متوست طبقہ برداشت نہیں کر سکتا، رہنمائوں کی پریس کانفرنس

جمعرات 27 فروری 2020 16:17

پاکستان نیشنل ہارٹ ایسو سی ایشن کی گورنمنٹ سے تمباکو پروڈکٹس پر ٹیکس بڑھانے کی پرزور اپیل
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسو سی ایشن نے گورنمنٹ سے تمباکو پروڈکٹس پر ٹیکس بڑھانے کی پرزور اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ سستا تمباکو بیچنے کی وجہ سے پاکستان میں شرح اموات میں اضافہ ہوا ہے ،ایک سال ایک لاکھ 66 ہزار افراد صرف دل کے امراض کے باعث موت کا شکار ہو رہے ہیں،دل کی بیماریوں کا علاج کافی مہنگا ہے جسے غریب اور متوست طبقہ برداشت نہیں کر سکتا۔

جمعرات کو پاکستان نیشنل ہارٹ ایسو سی ایشن (پناہ) کے عہدیداروںمیجرجنرل ریٹائرڈ مسعود الرحمن کیانی اور میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اشرف خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سستا تمباکو بیچنے کی وجہ سے پاکستان میں شرح اموات میں اضافہ ہوا ،ایک سال ایک لاکھ 66 ہزار افراد صرف دل کے امراض کے باعث موت کا شکار ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان میں 37 فیصد آبادی تمباکو نوشی کی لت میںمبتلا ہے۔

انہوںنے کہاکہ اموات کی شرح میں اضافہ سگریٹ نوشی بنیادی سبب ہے ،پاکستان،ایشیا میں سب سے سستا تمباکو بیچنے والا ملک ہے۔ انہوںنے گورنمنٹ سے تمباکو پروڈکٹس پر ٹیکس بڑھانے کی پرزور اپیل کرتے ہوئے کہاکہ تمباکو پروڈکٹس کی قیمتوں کے حوالے سے پاکستان سب سے سستا تمباکو بیچنے والا ملک ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی 37فیصد آبادی تمباکو نوشی کی لت میں مبتلا ہے جو انتہائی الارمنگ ہے۔

سیکرٹری جنرل پناہ ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ دل کی بیماریوں کا علاج کافی مہنگا ہے جسے غریب اور متوست طبقہ برداشت نہیں کر سکتا۔جنرل سیکرٹری پناہ ثنا اللہ گھمن نے کہاکہ تمبا کو کا خطرناک ترین پہلو ملک پر پڑنے والا صحت کے مسائل کا بوجھ ہے جو ایک سو 43 ارب روپے ہے۔انہوںنے کہاکہ تمباکو مصنوعات سے حاصل ہونے والی آمدنی 90 ارب روپے ہے اسطرح قومی خزانے کو نقصان کا سامنا ہے، تمباکو کمپنیاں اپنی مارکیٹ کو وسیع کرنے کے لیے اس وقت کم عمر افراد اور خواتین کو اپنا ہدف بنارہی ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ حکومت نے تمباکو ٹیکس اصلاحات میں تھررڈ ٹیئر متعارف کروایا تو ریونیو کی مد میں 3سالوں میں 154ارب کا نقصان ہوا۔ مشترکہ قرار داد میں کہاگیاکہ تمباکو نوشی کے استعمال پر قابو پانے کے لیے سگریٹ پر ٹیکس بڑھا یا جا ئے ،تمباکو انڈسٹری کو بند ہو نا چاہئے سپریم.کورٹ سے بھی رجوع کیا جا ئے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں