مسیحی روحانی پیشواء کا کرونا متاثرین اور ہیلتھ ورکرز سے اظہار یکجہتی

جمعہ 28 فروری 2020 15:53

مسیحی روحانی پیشواء کا کرونا متاثرین اور ہیلتھ ورکرز سے اظہار یکجہتی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) مسیحی روحانی پیشواء آرچ بشپ راولپنڈی/اسلام آباد ڈاکٹر جوزف ارشد نے کرونا وائرس سے متاثرہ افراد اوران کی دیکھ بھال کرنے والے ہیلتھ ورکر زکے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دنیا کو اس خطرناک وائرس سے چھٹکارے کی دعا کی ہے۔ ڈاکٹر جوزف ارشد نے کہا کہ اِس وقت دُنیا میں تقریباً 90ہزار کے قریب لوگ اِس سے متاثر ہو چکے ہیںاورتقریباً 3000 افراداِس مہلک بیماری کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ500ملین افراد سخت مشکل حالات کی وجہ سے گھر وں میں محصور ہر کر رہ گئے ہیں۔

المیہ یہ ہے کہ ابھی تک اِس وائرس کی وجہ اور علاج دریافت نہیں ہو سکا، اِس وقت چائنہ ، ایران، کوریا اور اٹلی جیسے ترقی یافتہ ممالک کرونا وائرس کا مرکز بنے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گذشتہ دو دہائیوںسے دُنیا میں سارس، مرس کے مہلک وائرس کو پھیلتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور اب بد ترین کرونا وائرس کے حملے کے اثرات پوری دُنیا میںپھیل رہے ہیں۔

جس کی وجہ سے بہت سارے ممالک کی معیشت کوبہت بڑا دھچکا لگا ہے جبکہ وہ ممالک جن کا انحصار سیاحت پر ہے وہ بھی بہت سی مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں ۔ اُن کے بازار ، تجارتی منڈیاں اور سیاحتی مقامات ویرانی کا سما پیش کر رہے ہیں۔ عالمی ادارہ برائے صحت نے انسانیت کے لئے اِسے بہت بڑا خطرہ اور چیلنج قراردیا ہے ۔ انسانیت کے اِس دُکھ اور تکلیف کی گھڑی میں میًں تمام لوگوں سے اُن لوگوں کے لئے دُعا کی التماس کرتا ہوں جو کروناجسے خطرناک وائرس کا شکار بنے یا اِس وقت زندگی اور موت کی کشمکش میں مُبتلا ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ہمیں اس وقت اُن لوگوں کی کوششوں کے لئے بھی دُعا کرنا ہے جو کرونا وائرس کے علاج اور خاتمے کے لئے خدمات سر انجام دے رہے اور تحقیق کر رہے ہیں جن میں بہت سارے سائنسدان ، ڈاکٹرزاور حکومتی ادارے وغیرہ شامل ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط