کرونا وائرس، امارات کا ایران سے اپنے شہریوں کے انخلاء کا اعلان

ایران سے اماراتی شہریوں کی واپسی کی کوششوں کا مقصد شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے،وزارت خارجہ

منگل 3 مارچ 2020 11:49

کرونا وائرس، امارات کا ایران سے اپنے شہریوں کے انخلاء کا اعلان
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2020ء) متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ایران میں موجود اپنے تمام شہریوں کی واپسی کا اعلان کیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی کے ذریعہ جاری کردہ ایک بیان میں وزارت برائے امور خارجہ کی طرف سے کہا گیا کہ ایران میں موجود اماراتی شہریوں کی واپسی کے لیے ایرانی سفارت خانے سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایران سے اماراتی شہریوں کی واپسی کی کوششوں کا مقصد شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات کی نمائندگی وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون ، نیشنل اتھارٹی برائے ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے ایرانی سفارت خانے اور تہران میں موجود اماراتی سفارت خانے سے رابطہ کیا ہے تاکہ ایران میں موجود اماراتی شہریوں کا انخلاء عمل لایا جاسکے۔

(جاری ہے)

بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ یہ اقدام کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران سے آنے والے تمام افراد کا طبی معائنہ کیا جکا جائیگا اور انہیں 14 دن کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے چند روز قبل ایران کے سفر پرمکمل طور پرپابندی عاید کردی تھی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی