فاسٹ فوڈزکا بیماریاں پھیلانے میں اہم کردار ،پاکستان میں ہر سال ملیریا سے 50 ہزار افراد زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں،پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ

منگل 3 مارچ 2020 14:17

فاسٹ فوڈزکا بیماریاں پھیلانے میں اہم کردار ،پاکستان میں ہر سال ملیریا سے 50 ہزار افراد زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں،پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2020ء) پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ و معروف ماہر طب ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ دنیابھر میں ہر سال 500 ملین افراد ملیریا کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں جن میں غریب ترین لوگوں کی تعداد 70فیصد کے قریب ہے،ترقی پذیر ممالک خصوصاً ایشیائی ملکوں میں ملیریا بڑھتا ہوا خطرہ ہے ،ہر سال دنیا میں اس مرض سے 10 لاکھ اور پاکستان میں 50 ہزار افراد کی ہلاکت بھی لمحہ فکریہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کواے پی پی سے بات چیت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہر30 سیکنڈ کے بعد ایک بچہ ملیریا کے باعث لقمہ اجل بن جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی شوگر کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور اس وقت شہری علاقوں کے 14 فیصد اور دیہی علاقوں کے 11 فیصد افراد شوگر میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاسٹ فوڈز بیماریاں پھیلانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں حالانکہ ہمارے بزرگ سادہ اور متوازن خوراک استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے اور ورزش کرنے کے عادی تھے جس کے باعث ان پر بیماریوں کے اثرات نہ ہونے کے برابر تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی روزانہ 35 منٹ کی واک لوگوں کو بہت سی امراض سے بچا سکتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی