ہرنائی، انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او کے ساتھ ملکر تمام تراقدامات کررہے ہیں، ڈپٹی کمشنر

منگل 3 مارچ 2020 14:33

ہرنائی، انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او کے ساتھ ملکر تمام تراقدامات کررہے ہیں، ڈپٹی کمشنر
ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2020ء) ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ نے کہا کہ ضلع ہرنائی میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ ،محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او کے ساتھ ملکر ہرممکن اقدامات کررہے ہیں، ضلع بھر میں ٹیمیں سخت سیکورٹی میں متعلقہ علاقوں میں مائیکرو پلان کے مطابق گھرگھر جاکر پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کو قطرے پلارہے ہیں اس سلسلے میں عملے کی کی قسم کی غفلت و لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر شاہرگ میں پانچ روز ہ انسداد پولیو مہم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں قبائلی عمائدین، علماء کرام ، سیاسی جماعتوں کے عہدیداران ، آفیسران ، محکمہ صحت اور ڈبلیو کے آفیسران کثیرتعداد میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرشید ناصر کے ہمراہ بچے کو قطرے پلاکر مہم کاافتتاح کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں پولیو جیسے موذی مرض کا سامنا ہے جو ہمارے صحت مند مسقبل کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے اس کے خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی سخت نگرانی کو یقینی بنایاجائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی