کرونا وائرس بارے عوام میں خوف و ہراس اور عدم تحفظ کے خاتمے کیلئے ذرائع ابلاغ مثبت کردار ادا کرے، سی ای او صحت

منگل 3 مارچ 2020 17:02

کرونا وائرس بارے عوام میں خوف و ہراس اور عدم تحفظ کے خاتمے کیلئے ذرائع ابلاغ مثبت کردار ادا کرے، سی ای او صحت
مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2020ء) چیف ایگزیکٹیو آفیسر صحت مظفرگڑھ ڈاکٹر فیاض کریم لغاری نے کہا ہے کہ حکومت کرونا وائرس کے تدارک کے لیے دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اس سلسلہ میں کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کیلئے حکومت کے تعاون سے مظفرگڑھ میں تمام ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے کرونا وائرس کے تدارک کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا حکومت کی کاوشوں کے نتیجے میں الحمداللہ اب تک ملک میں کرونا وائرس کی صورتحال تسلی بخش ہے، عوام میں خوف و ہراس اور عدم تحفظ کے خاتمے کیلئے ذرائع ابلاغ مثبت کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے ضلعی سطح پر ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے لہذا ڈاکٹرز ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی مریض میں کرونا وائرس سے ملتی جلتی کیفیات کی بنا پر اپنی رائے دینے سے اجتناب کریں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ڈاکٹر عبدالرؤف نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور بچاؤ سے متعلق شرکاء کو مکمل آگاہی دی۔ انہوں نے کہا کہ ماسک کی ضرورت عام افراد سے بڑھ کرکرونا وائرس سے متاثرہ مریض کیلئے ضروری ہے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ ہاتھوں کو متعدد بار دھویا جائے اور ہاتھ ملانے سے گریز، نزلہ زکام کی صورت میں عوامی اجتماعات میں غیر ضروری طور پر شرکت نہ کی جائے۔

ڈاکٹر مہر اقبال ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ نے بتایا کہ ہسپتال میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کیلئے آئسولیشن وارڈ تشکیل دیا گیا ہے اور ڈاکٹر شعیب امین کو فوکل پرسن متعین کیا گیا ہے سیمینار میں ڈاکٹر حسن رضا صدر پی ایم اے ڈاکٹر رفیق قریشی ڈاکٹر یوسف لغاری سپیشلسٹ ڈاکٹرز ایمرجنسی میڈیکل آفیسرز عدنان لغاری میڈیا کوارڈینیٹر نرسز اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز نے شرکت کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی