مختلف اضلاع میں ہسپتالوں کی تعمیرکے بعدہزاروں مریضوں کوبہترین طبی سہولیات حاصل ہوں گی‘یاسمین راشد

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی آسانی کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں‘صوبائی وزیر

جمعہ 6 مارچ 2020 14:44

مختلف اضلاع میں ہسپتالوں کی تعمیرکے بعدہزاروں مریضوں کوبہترین طبی سہولیات حاصل ہوں گی‘یاسمین راشد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2020ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت پنجاب ہیلتھ فیسیلیٹیزمینجمنٹ کمپنی میں اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیراجمل بھٹی اورایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ عمرفاروق ودیگرافسران نے شرکت کی۔وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس میں پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اورترقیاتی منصوبوں پرجاری پیش رفت کاجائزہ لیا۔

سپیشل سیکرٹری اجمل بھٹی اورایڈیشنل سیکرٹری عمرفاروق نے صوبائی وزیرکوجاری ترقیاتی منصوبوں پرجاری پیش رفت کی تازہ صورتحال بارے آگاہ کیا۔ ترقیاتی منصوبوں میں مدراینڈچائلڈہسپتال میانوالی، ساٹھ بستروں پرمشتمل ہسپتال راولپنڈی، دوسوبستروں پرمشتمل مدراینڈچائلڈہسپتال لیہ کی تعمیر، دوسوبستروں پرمشتمل ہسپتال راجن پورکی تعمیر، مدراینڈچائلڈہسپتال ملتان کی تعمیر، میانوالی قریشیاں رحیم یارخان دیہی صحت مرکزکی ساٹھ بستروں پرمشتمل تحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتال میں منتقلی کیلئے اپ گریڈیشن اوردیگرمنصوبہ جات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے افسران کوترقیاتی منصوبوں کومقررہ وقت پرہرصورت مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ مختلف اضلاع میں ہسپتالوں کی تعمیرکے بعدہزاروں مریضوں کوبہترین طبی سہولیات حاصل ہوں گی۔ پنجاب میں کئی دہائیوں سے نئے ہسپتال نہ بننے کی وجہ سے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کارش دوگنا ہو چکاہے۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن سے مریضوں کیلئے طبی سہولیات میں اضافہ کررہے ہیں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی آسانی کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط