کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ہنگامی اقدامات پر عمل پیرا ہیں ، نوشین حامد

پارلیمانی سیکرٹری ، نیشنل ہیلتھ سروسز کی پی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 6 مارچ 2020 15:43

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ہنگامی اقدامات پر عمل پیرا ہیں ، نوشین حامد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2020ء) پارلیمانی سیکرٹری ، نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوارڈینیشن نوشین حامد نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں کرونا وائرس کی ہنگامی صورتحال سے بچاؤ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور محکمہ صحت کے اہلکاروں کو تمام صوبوں میں مکمل چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جمعہ کو پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام مناسب اور احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں اور بیرونی ممالک سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ کے لئے متعدد تربیت یافتہ میڈیکل ٹیموں کو تمام ہوائی اڈوں پر تعینات کر دیا گیاہے۔

نوشین حامد نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کے معاملے میں بہت سنجیدہ ہے، اسی لئے ملک کے تمام داخلی مقامات پر خاص طور پر ایران سے آنے والے مسافروں کے لئے سکریننگ کو سخت کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس متعدی بیماریوں کے پھیلنے کی روک تھام ، جلد پتہ لگانے اور فوری رد عمل کے آلات موجود ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ کرونا وائرس عام طور پر سانس کی نالی کو متاثر کرتا ہے اور عام سردی ، بخار ، کھانسی ، سر درد ، تھکاوٹ اور سانس لینے میں دشواری اس بیمار ی کی نمایاںعلامات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ علامات بہت سی دیگر بیماریوں جیسے سردی اور انفلوئنزا میں بھی عام ہیں، اس لئے زکام کے ہونے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ایسا شخص کرونا وائرس سے متاثر ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موبائل ٹیکنالوجی کے ذریعے ہم ملک کے دور دراز علاقوں میں لوگوں کو خبر دار کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ مناسب دیکھ بھال اور بر وقت روک تھام کے ذریعے کرونا وائرس کے خطرے کے عنصر کو کم کیا جاسکتا ہے۔

نوشین حامد نے معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے کی بجائے صورتحال سے نمٹنے کے لئے اجتماعی مثبت کوششوں پر زور دیا۔ ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر حسن عروج نے بتایا کہ ہم کرونا وائرس کے حوالے سے ہنگامی اقدامات پر عمل پیرا ہیں اور بطور ماہرین صحت عامہ اس وائرس کے بین الاقوامی اثرات سے بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پورے ملک میں کرونا وائرس کے بارے میں بڑے پیمانے پر آگاہی مہم چلا رہی ہے۔

انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ کم از کم 20 سیکنڈ تک اپنے ہاتھوں کو بار بار اور اچھی طرح دھوتے ہوئے حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کریں ، صابن اور پانی میسر نہ ہونے کی صورت میں ہینڈ سینٹیلائزر محلول استعمال کریں۔انہوں نے لوگوں کو مہلک بیماری اور بچاؤ کے اقدامات سے آگاہی دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط