کرونا وائرس کے ممکنہ مریضوں کیلئے بیس بیڈ ز پر مشتمل الگ وارڈ تشکیل دیا جاچکا ہے، چیئر مین میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیویٹ ڈیرہ

جمعہ 6 مارچ 2020 17:24

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2020ء) میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیویٹ ڈیرہ کے چیئر مین ارشد خان استرانہ نے کہا ہے کہ مفتی محمود ہسپتال ڈیرہ میں کرونا وائرس کے ممکنہ مریضوں کے لئے بیس بیڈ ز پر مشتمل الگ وارڈ تشکیل دیا جاچکا ہے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہسپتالوں میں انتظامات مکمل ہیں ،ہسپتالوں میں اعلی سہولیات فراہم کرنے کے لئے انتظامی افسران اور ڈاکٹرز عملی کام کررہے ہیں ،ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی اور مریضوں کو معیاری سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ،وہ گزشتہ روز اپنے دفتر میں صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کررہے تھے ۔

اس موقع پر ایم ٹی آئی کے ڈائریکٹر فنانس گل آذاد خان ،نرسنگ ڈائریکٹر سعادت خان اورماہر قانون پیر صدام حسین زکوڑی ایڈوکیٹ و دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ماضی میں ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ کے انفراسٹیکچر پر کبھی توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے مسائل و مشکلات میں اضافہ ہوا ،اہم عہدوں پر نااہل لوگوں کو تعینات کیاگیا جس سے پورا نظام تباہ ہوگیا لیکن اب ایسا ہر گز نہیں ہے ،صرف خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کی جارہی ہیں،سفارش ،رشوت اور پسندوناپسند کا مکمل طور پر خاتمہ کردیاگیا ،پرائیویٹ بزنس پاٹنر شپ کے تحت مریضوں کو جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ فرائض میں غفلت اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی عوام کو جدید اور معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر اقدامات کررہے ہیں کوشش ہے کہ ہیڈکواٹر ہسپتال میں مکمل اسٹاف کے ساتھ ساتھ جدید مشنری سی ٹی سکین مشین، ایکسرے ،ڈیلاسز مشین ،لیبارٹری ایکومنٹس اور ڈینٹل کا تمام سامان فراہم اور موجود ہو،کچھ مشنری تو ہم نے فراہم کی ہے مزید بھی فراہم کرینگے،ہسپتال میں جدید آلات ،مشنری اور دیگر سہولیات کے لئے پندرہ کروڑ روپے مختص کردیئے گئے ہیں جس میں دو سی ٹی سکین مشینز بھی شامل ہیںجن کی جلد فراہمی پر مریضوں کی مشکلات دور ہوں گی ،انہوںنے کہا کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کا عزم رکھتے ہیں اور ہسپتالوں میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تا کہ شہریوں کو علاج معالجے کیلئے دیگر بڑے شہروں میں جانے کی ضرورت نہ پڑے، انہوں نے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل سٹاف عوام کا دکھ بانٹنے اور انکی تکالیف کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں اور نیک نیتی اور ایمانداری کیساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط